Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹیلر سوئفٹ کا سنڈریلا لک دیکھ کر مداح تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
    • چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
    • وزارتِ قومی ورثہ کی 53 گاڑیوں پر 3 سال میں 7 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ
    • سانحہ کارساز جمہوریت ‘ عوامی جدوجہد کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب : شازیہ مری
    • اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف دانش سکول کے طالب علموں سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • 25 نومبر کو پاکستان کا پہلا خلا باز خلائی مشن پر روانہ ہوگا:احسن اقبال
    • چترال:کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمیر احمد بخاری پٹی کے مقام پر سسپنشن پل کا جائزہ لے رہے ہیں۔
    • نادرا:جدیدموبائل رجسٹریشن نظام متعارف، خدمات گھر تک پہنچانے کا فیصلہ
    • وزیراعظم اپنا گھر پروگرام، ہائوسنگ فنانس کیلئے جائیداد کاغذات کی تعداد 5کردی گئی
    • راولپنڈی:تماشائی سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پاک سری لنکا میچ دیکھ رہے ہیں۔
    • ملک سیاسی ، معاشی اور اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہوچکا ہے ‘جے یو آئی
    • ویلنشیاٹائون میں شہدائے کارساز کی یاد میں تقریب کا انعقاد
    • سہ فریقی ونڈے سیریز پہلے میچ میں پاکستان کی 37 رنز سے جیت
    • 4 سال کی عمر میں پولیو کا شکار ہونیوالی پلوشہ شہزادی نے محنت ‘عزم سے ہائیکورٹ کی وکیل بننے کا اعزاز حاصل کر لیا
    • اوگرا کی این او سی شرط پر پٹرولیم ڈیلرز کے تحفظات، نظرثانی کا مطالبہ
    • سانحہ پشاور کے بعد سکولوں کے معائنے کا عمل شروع کئی عمارتیں خستہ حال قرار
    • موناکو رہائش کیلئے دنیا کا بہترین ملک قرار
    • سابق وزیراعظم خواجہ ناظم الدین کی 62ویں برسی22اکتوبر کو منائی جائیگی
    • فاروق ستار کا سوامی نارائن اور نارائن پورہ مندروں کا دورہ، ہندو برادری کو مبارکباد
    • ویلنشیا ٹائون میں شہدائے سانحہ کار ساز کی تقریب میں چودھری اسلم گل،نوید چودھری،عثمان ملک،اشرف خان،آصف ناگرہ،چودھری ریاض،عمر شریف بخاری اور دیگر شمعیں روشن کر کے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ’امریکا اور افغان طالبان کے مذاکرات ختم ہوچکے‘

    By Daily Khabrainستمبر 10, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں۔وائٹ ہاﺅس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ طالبان کے ساتھ امریکا کے امن مذاکرات اب ’مر‘ چکے ہیں، جہاں تک میرا تعلق ہے، مذاکرات ختم ہوچکے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہاکہ ان کی انتظامیہ امریکی افواج کے انخلا کے عمل پر غور کررہی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان سے باہر نکلنا چاہیں گے لیکن درست وقت پر نکلیں گے۔یاد رہے کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ تقریباً طے پاچکا تھا جسے امریکی صدر کی توثیق درکار تھی تاہم صدر ٹرمپ نے کابل دھماکوں کے بعد افغان طالبان سے معاہدہ ختم کردیا جب کہ ان سے ڈیوڈ کیمپ میں خفیہ ملاقات بھی منسوخ کردی۔
    ایرانی صدر سے مل سکتا ہوں: ٹرمپ
    دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے مل سکتے ہیں، انہیں اس حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہے، یہ ہوسکتا ہے۔امریکی صدر کاکہنا تھا کہ ایران کو اپنی سمت درست کرنا چاہیے کیونکہ اس وقت وہ بہت بری پوزیشن میں ہے۔صدر ٹرمپ نے ایران میں مہنگائی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسے 24 گھنٹوں میں حل کرسکتے ہیں، ہر چیز ممکن ہے، وہ (ایران) اپنے مسائل حل کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ 2015 کی ایٹمی ڈیل سے دستبردار ہونے کے بعد امریکی صدر نے ایران پر پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ ایران امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کے ختم کیے جانے تک اس سے بات نہیں کرے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ٹوائیر ایئرویز طیارہ حادثہ بلیک باکس اور کاک پٹ کر یوکی تلاش کے لئیے بیرون ملک ماہرین سے رابطوں کا آغاز

      فرانس کے بعد البانیہ میں بھی پر تشدد مظاہرے مظاہرین کا وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ

      بھارت میں ہندو تہوار کے دوران بے قابو ٹرک نے 13افراد کو کچل ڈالا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.