لاہور:(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کی سوشل میڈیا پر وفات کی جھوٹی خبر پھیلانے والوں کو حراست لے لیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اےآصف اقبال کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ دنوں پہلے چوہدری شجاعت کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی جس میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ملزمان میں غلام رسول، شیراز علی اور علی شہزاد شامل ہیں جو گجرات کے رہائشی ہیں، تینوں ملزمان سےتحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ذرائع کاکہناہےکہ الہیٰ پیلس کی جانب سے ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی درخواست کی گئی تھی۔