کوہاٹ:(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں 5 ہزار440میٹرکی گہرائی سےتیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ چندا کنویں پر جانچ کے دوران یومیہ 76 بیرل تیل کے ذخائر ملے ہیں اور یومیہ 5 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔متعلقہ اتھارٹی نے اسٹاک ایکسچینج کو ا?گاہ کردیا ہے اور ان ذخائر سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔خیال رہے کہ رواں سال اگست میں بھی کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ مکوڑے ڈیپ 2 کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے ذخائر دیافت ہوئے تھے جہاں سے یومیہ 1844 بیرل خام تیل نکالا جا سکے گا۔تین ہفتے قبل بھی کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جن سے یومیہ 12.7 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 240 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع تھی۔قبل ازیں صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈومحمد خان کے علاقہ منگریو میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ رواں برس اپریل میں ماڑی پٹرولیم نے بھی پنجاب میں تیل کے بڑے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنا ئی تھی۔