تازہ تر ین

دھرنے میں شرکت کا فیصلہ بلاول کرینگے،’مراد علی شاہ کی گرفتاری سے حکومت شوق پورا کرلے:زرداری

 

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دھرنے کا ساتھ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔منی لانڈرنگ کیس میں سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رستمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہا کہ حکومت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت جس کو گرفتار کرنا چاہتی ہے کر لے اور اپنا شوق پورا کر لے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔ایک صحافی نے اس موقع پر سوال کیا کہ کیا آپ نہیں سمجھتے کہ دھرنے میں مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینا چاہئے؟اس کے جواب میں زرداری کا کہنا تھا کہ میں تو جیل میں ہوں، دھرنے میں شرکت کا فیصلہ بلاول صاحب کریں گے۔ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ آج کل پنڈی میں ہیں، یہاں کا موسم کیسا ہے؟ جواب میں سابق صدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آج کل بارشیں ہو رہی ہیں، اور پنڈی کا موسم بدل رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain