تازہ تر ین

ڈالر کی قدر گرنے کے باوجود سونے کی قیمت بڑھ گئی

کراچی(ویب ڈیسک) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی، فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر7 پیسے گھٹ گئی۔جمعرات کے روز ڈالر کی انٹر بینک میں قیمت خرید 156 روپے 27 پیسے سے کم ہو کر 156 روپے 25 روپے اور قیمت فروخت156.37روپے سے کم ہو کر 156 روپے 30 پیسے ہو گئی، تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور قیمت فروخت 156.30 روپے پر بدستور برقرار رہی۔دریں اثنا ڈالر کی قدر گرنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 1 ڈالر کے اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 1503 ڈالر ہوگئی۔بعد ازاں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 150 روپے مہنگا ہو کر 87 ہزار 250 روپے اور دس گرام سونا 129 روپے کے اضافے سے 74 ہزار 803 روپے کا ہو گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain