تازہ تر ین

شدید تناو کے باوجود ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کوجنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکی ویزے جاری

\

نیو یا ر ک (ویب ڈیسک)امریکا نے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزے جاری کر دیئے۔اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف کو ویزے جاری کر دئیے گئے ہیں، دونوں رہنما آئندہ ہفتے نیو یارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔اس سے قبل جواد ظریف نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپو اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ایرانی وفد کو ویزے جاری کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہے ہیں۔اپنے ردعمل میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپو کا کہنا تھا کہ “ہم ویزہ جاری کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے گفتگو نہیں کرتے” تاہم اگر کسی کا تعلق عالمی دہشت گرد گروپ سے ہے تو اس بات پر غور کیا جا سکتا ہے کہ اسے امن سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لیے ویزہ جاری کیا جائے یا نہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain