تازہ تر ین

سندھ حکومت نے کتا پکڑو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

۔کراچی: (ویب ڈیسک)سندھ بھر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کتا پکڑو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سندھ حکومت کے محکمہ بلدیات سندھ کی جانب میئر کراچی، لاڑکانہ، سکھر اور حیدرآباد کو ہنگامی مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں ہدایات دی گئی ہیں کہ تمام شہروں اور دیہات میں آوارہ کتوں کے خلاف مو¿ثر مہم شروع کی جائے۔محکمہ بلدیات کی جانب سے صوبے کی تمام ضلعی میونسپل کارپوریشنز، ڈسڑکٹ کونسلز، میونسپل کمیٹیز، ٹاون کمیٹیز کے چیئرمین کو بھی خط ارسال کیاگیا ہے۔بلدیات سندھ کےمطابق سندھ بھر سے کتے کے کاٹے کے واقعات میں اضافے کی اطلاعات ہیں، بلدیاتی کونسلز کے منتخب چیئرمینز، عملہ آوارہ کتوں کو پکڑنے کیلیے فوری اقدامات کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain