تازہ تر ین

پورے ملک کی طرح وفاقی دارالحکومت میں بھی ڈینگی خطرناک حد تک بڑھنے لگا

 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 150 مشتبہ مریض لائے گئے ہیں۔ان تفصیلات سے پمز کے ترجمان نے میڈیا کو آگاہ کیا ہے، ترجمان پمز کے مطابق 150 میں سے 50 مریض میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پمز کے آئسولیشن وارڈ میں ڈینگی کے 50 مریض داخل ہیں، جن میں سے تین مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ پمز میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے 5000 مشتبہ مریض لائے گے ہیں۔پولی کلینک کے آئسولایشن وارڈ میں ڈینگی کے 60 مریض زیر علاج ہیں، اس اسپتال میں اب تک ڈینگی کی 410 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے حوالے سے ہائی رسک ایریاز قرار دیا گیا ہے اور جڑواں شہروں کے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain