تازہ تر ین

ملتان: ‘ناجائز تعلقات’ کے الزام میں بیٹا اور بیوی قتل

ملتان(ویب ڈیسک) تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنے بیٹے اور دوسری بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم بشیر احمد نے سکینہ بی بی کے ساتھ دوسری شادی کر رکھی تھی لیکن اسے شک تھا کہہ اس کی بیوی اور بڑے بیٹے میں ناجائز تعلقات ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا بیٹا شیراز اور بیوی سکینہ دونوں گھر سے بھاگ گئے اور دو روز قبل ہی واپس گھر آئے۔پولیس کے مطابق ملزم نے موقع دیکھتے ہی ملزم دونوں کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر کے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain