لاہور: (ویب ڈیسک) ماڈل فاطمہ سہیل اور اداکار محسن عباس کا ازدواجی سفر ختم ہو گیا، فیملی عدالت نے فاطمہ سہیل کی دائر کردہ درخواست پر خلع کی ڈگری جاری کر دی۔ماڈل فاطمہ سہیل اور محسن عباس فیملی کورٹ میں اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے، سماعت کے دوران درخواست گزار فاطمہ سہیل نے موقف اختیار کیا کہ شوہر کے ساتھ گزارا کرنا اب ممکن نہیں، صلح نہیں کر سکتی۔ بیٹا جان سے پیارا ہے اس کی خود ہی پرورش کروں گی۔عدالت نے وکلائے طرفین کا موقف سننے کے بعد فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کر دی۔