تازہ تر ین

نئے نام کے ساتھ پرانے آئی فون کی واپسی؟

شنگھائی (ویب ڈیسک)مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئندہ برس متعارف ہونے والے نئے آئی فون ماڈلز ممکنہ طور پر آئی فون 4 کی طرح ہوں گے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ میک ریومر کی رپورٹ کے مطابق ایپل تجزیہ کار منگ چی کیو کا کہنا ہے کہ آئندہ برس ممکنہ طور پر آئی فون کے نئے ماڈلز فلیگ شپ ڈیزائن کے بجائے آئی فون 4 کی طرح میٹل فریم ڈیزائن میں متعارف ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ برس کے آئی فون ڈیزائن میں 5 ڈی گلاس ہی استعمال کیا جائے گا لیکن باڈی کے چاروں کنارے میٹل فریم سے تیار کیے جائیں گے۔آئی فون 4 کا میٹل فریم ڈیزائن نئے آئی فون ماڈلز میں شامل کرنے سے متعلق منگ چی کیو کا کہنا تھا کہ نئے ماڈلز میں گلاس کے ساتھ میٹل فریم آئی فون ڈیزائن کو مضبوطی فراہم کرے گا لیکن اس کے ساتھ آئی فون کی قیمت میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ ایپل نئے ماڈلز میں 5 جی سپورٹ کے ساتھ 5.4 اور 6.7 انچ والی او ایل ای ڈی ڈسپلے اسکرین متعارف کرائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain