ملتان: (ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم وسیم کو عمرقید کی سزا سنا دی تاہم مفتی عبدالقوی سمیت دیگر ملزمان کو شک کی بنا پر بری کر دیا گیا۔فیصلہ ملتان کی ماڈل کورٹ نے سنایا جو گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزم مفتی عبدالقوی کو بھی بری کر دیا ہے جبکہ مقتولہ قندیل بلوچ کے حقیقی بھائی ملزم وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔معروف ماڈل قندیل بلوچ کو 15 اور 16 جولائی 2016 کی درمیانی شب مبینہ طور پر بھائی وسیم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا۔