لاہو ر (ویب ڈیسک)یونیسیف کے نوعمر چیمپئنز کی گلوکار علی ظفر سے ملاقات۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ عروج کی علی ظفر کے ساتھ گانے اور ریلیز کرنے کی فرمائش ،علی ظفر نے ہاں کر دی ،عروج اور علی ظفر نے ایک ساتھ بلوچی زبان میں گانا بھی گایا۔عروج نے کہا کہ علی ظفر میرے رول ماڈل ہیں،ہمیشہ سے خواہش تھی کی ان کے ساتھ پرفارم کروں، آج یونیسیف کی وجہ سے یہ خواب پورا ہوا۔جبکہ علی ظفر نے بتا یا کہ عروج بہت ہونہار سنگر ہیں، مل کر بہت خوشی ہوئی، جلد ہی ان کے ساتھ گانا ریلیز کرونگا۔یونیسیف کے دیگر نو عمر چئیمنپز نے بھی علی ظفر سے ملاقات کی جن میں مشہور موٹویشنل مقرر ہماد صافی اور ربوٹیک ڈویلپر محمد ہزیر اعوان بھی موجود تھے۔یونیسیف نے پاکستان بھر سے ہر شعبہ میں ہونہار بچوں کو نوعمر چیمپیئنز مقرر کیا ہے۔