لاہور: ) آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔ احتساب عدالت نے لیگی رہنما کو 16 اکتوبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جیل حکام نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو پیش کیا۔ دوران سماعت احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے استفسار کیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس کب فائل کریں گے جس پر نیب کے پراسکیوٹر حافظ اسد اللہ نے بتایا کہ تحقیقات مرمضان شوگر مل کے کیس میں نیب پراسیکیوٹر وراث علی ججوعجہ نے بتایا کہ حمزہ شہباز کے خلاف اس کیس میں ضمنی ریفرنس منظوری کے لیے نیب ہیڈکوارٹر بھجوایا جا چکا ہے، منظوری ملنے کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا جائے گا۔
