لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کی شہرت کو نقصان نہیں پہنچایا نہیں جاسکتا۔مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے انکار کے بعد تنقید کا نشانہ بننے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مجھے کسی وضاحت کی ضرورت نہیں، جس ایونٹ کی وڈیوکو لے کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اسی ایونٹ کے دوران میں نے کشمیر کے معاملے پر بات کی تھی جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جب کہ ایسے اور بھی وڈیو کلپس ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا مستقبل خراب کرنے سے پہلے تنقید کرنے والے پہلے معاملے کو پوری طرح جانچ لیا کریں، کشمیر معاملے کو لے کر میری شہرت کو داغدار نہیں کیا جاسکتا اور میں کشمیر کے لیے لڑتی رہوں گی جیسے لڑتی آئی ہوں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا علم ہے کہ میری رائے کی بہت اہمیت ہے اورمیں کبھی بھی ناانصافیوں کے خلاف لڑنے سے نہ شرماﺅں گی اورنہ پیچھے ہٹوں گی۔واضح رہے کہ مہوش حیات کی مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پرگفتگوکرنے سے انکارکرنے کی ویڈیووائرل ہوگئی تھی جس پرسوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پاکستان سے انہیں دیئے گئے تمغہ امتیاز واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔