مظفرآباد: (ویب ڈیسک)لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی دوسری جانب سے آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی فوج کی شیلنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 3 شہری زخمی ہوگئے۔مقامی عہدیداران نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے ضلع بھمبیر کے سماہنی سیکٹر اور ضلع حویلی کے نیزا پیر سیکٹر میں گزشتہ صبح ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ نیزا پیرا میں شام تک شیلنگ جاری رہی۔ضلع حویلی میں فارورڈ کہوٹہ کے ضلعی انتظامی عہدیدار نے بتایا نیزا پیرا سیکٹر کے گاو¿ں میں 40 سالہ خاتون نور جہاں شہید ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی گاو¿ں میں 70 سالہ محمد دن اور 55 سالہ راشدہ بیگم زخمی ہوئیں۔سماہنی پولیس اسٹیشن کے عہدیدار کے مطابق سماہنی سیکٹر کے بنڈالہ سری گاو¿ں میں 38 سالہ ظاہر شاہ بھی زخمی ہوئے تھے۔
