تازہ تر ین

’قومی سلامتی کا ملکی معیشت سے گہرا تعلق ہے‘، آرمی چیف کی تاجروں سے ملاقات بارے آئی ایس پی آ ر کا ٹو یٹ

اسلام ا ٓ با د (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کا معیشت سے قریبی تعلق ہے اور خوشحالی سیکیورٹی ضروریات اور معاشی ترقی میں توازن کی فعالی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بتایا کہ ملک کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے جس سے معاشیسرگرمیوں میں تیزی کے لیے مزید گنجائش پیدا ہوئی ہے۔آرمی چیف نے راولپنڈی کے آرمی آڈیٹوریم میں ’ انٹرپلے آف اکنامک اینڈ سیکیورٹی‘ کے موضوع پر منعقد سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب کیا جس میں حکومت کی معاشی ٹیم اور مک کی تاجر برادری نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ حکومتی معاشی ٹیم کی کاروباری طبقے تک رسائی اور جوابدہی، سرکاری و نجی اداروں کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی معاشی سرگرمیوں کے لیے مثبت عمل ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ قومی سلامتی کا معیشت سے قریبی تعلق ہے جبکہ خوشحالی سیکیورٹی ضرورییات اور معاشی ترقی میں توازن کی فعالی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مختلف مباحثوں اور سیمینارز کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور آگے بڑھنے کےلیے تجاوزیز مرتب کرنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain