تازہ تر ین

ایل او سی عبور کرنا بھارتی بیانیے سے کھیلنے کے مترادف ہو گا، عمران خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں مقبوضہ کشمیر میں 2 ماہ سے بھارتی فوج کے غیرانسانی کرفیو پر آزاد کشمیرکےشہریوں کا غصہ سمجھتا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انسانی امداد کے نام پر اگر کوئی بھی ایل او سی کو عبور کرنے کی کوشش کرے گا وہ اصل میں بھارتی بیانیے کے ہاتھوں استعمال ہو گا اور اس طرح کرنے سے قابض فوج کو مقبوضہ وادی میں جبر بڑھانے کا بھی موقع مل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بیانیہ کشمیریوں کی مقامی جدوجہد کواسلامی دہشتگردی قراردینےکی کوشش کرتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain