تازہ تر ین

ٹیکسی کے بعد اوبر نے ہیلی کاپٹر سروس بھی شروع کردی

نیویارک سٹی(ویب ڈیسک) اوبر نے امریکا میں نہایت ارزاں کرایہ پر مختصر فاصلے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کردیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروس ا±وبر نے امریکی شہر نیویارک میں کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صارفین کے لیے نہایت کم کرایے پر مختصر فاصلے تک کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا اعلان کیا ہے۔ یہ سروس ا±س مصروف علاقے میں شروع کی گئی ہے جہاں ٹریفک جام ہونے کے باعث چند منٹوں کا سفر ایک گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔اوبر انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ 8 منٹ کی پرواز کے 200 سے 225 ڈالر وصول کیے جائیں گے جس میں صارفین کے زمینی سفر کے اخراجات بھی شامل ہیں۔ پرواز کے لیے صارفین کو ایک چھوٹا سوٹ کیس لانے کی اجازت ہوگی جب کہ صارفین کو سفر سے قبل احتیاطی تدابیر پر مشتمل ایک ویڈیو بھی دکھائی جائے گی۔ہیلی کاپٹر پرواز کے حقوق ہیلی فلائٹ کے پاس ہیں جو کہ ایک لائسنس یافتہ کمپنی ہے اور جو اوبر کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاہم اوبر ہیلی کاپٹر کا کرایہ امریکا کی معروف کمپنی JFK کے کرایے کے برابر ہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain