لاہور:(ویب ڈیسک)نوسرباز قومی احتساب بیورو (نیب) کے افسر بن کر پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے مبینہ فرنٹ مین تک پہنچ گئے۔گزشتہ شب آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شامل تفتیش انصاف کاٹن فیکٹری پر 3 نوسربازوں نے نیب اہلکاربن کر چھاپہ مارا اور ملازمین سے موبائل فون اور بھاری رقم کا مطالبہ کیا۔فیکٹری کے ملازم کے پہچاننے پر خود کو نیب افسر کہلوانے والے تینوں ملزمان فرارہوگئے جس کے بعد ملزمان کے خلاف نیب افسرام کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق کیس میں ملوث مرکزی ملزم ثنائ اللہ کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر 2 کی تلاش جاری ہے۔یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو نیب نے ا?مدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 18 ستمبر کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد سے وہ نیب کی حراست میں ہیں۔
