تازہ تر ین

فضل الرحمان اور مسلم لیگ نواز جب ساتھ نکلے گی تو اس وقت دیکھیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ نواز جب ساتھ نکلے گی تو اس وقت دیکھیں گے۔اوکاڑہ میں سول ریسٹ ہاو¿س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ضرورت ہوئی تو کریں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جو کام کرے گا ہمارے ساتھ رہے گا۔انہوں نے تحریک انصاف کے مقامی اختلاف کے بارے میں کہا کہ ہماری اوکاڑہ کی قیادت میں ہم آہنگی ہے، اگر مسائل ہیں تو راجہ بشارت آئیں گے تو وہ دیکھ لیں گے۔صحافیوں نے درینہ مسائل کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے سوال کئے مگر کئی سوالوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گول کر گئے۔عثمان بزدار نے کہا کہ مارچ کرنے والے آئیں گے تو دیکھا جائے گا، مولانا کے بارے میں بات ہوچکی ہے اب ضرورت نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain