تازہ تر ین

عمران خان کا مذاق بنانے کی کوشش میں سہواگ خود مذاق بن گئے

بھارت  :(ویب ڈیسک)سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر تنقید مہنگی پڑ گئی اور انہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے اپنے تبصرے پر شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا۔وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے امریکا کا دورہ کیا تھا اور اس دوران صحافیوں سے گفتگو، تھنک ٹینک سے خطاب کے ساتھ ساتھ مختلف فورمز پر گفتگو کی تھی۔امریکی براڈ کاسٹر ایم ایس این بی سی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران عمران خان نے نیویارک کی خراب سڑکوں کا ذکر کیا تو انٹرویو کرنے والے میزبان جو اسکار بورو نے ہنستے ہوئے کہا کہ اب آپ ایک وزیر اعظم کے بجائے ‘برونکس’ کے ووٹر کی طرح گفتگو کر رہے ہیں۔اس ویڈیو کے دوران پروگرام کے میزبان نے عمران خان کو ووٹر سے تشبیہ دی لیکن سہواگ اسے ووٹر کے بجائے ‘ویلڈر’ سمجھ بیٹھے۔اس ویڈیو کلپ کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے وریندر سہواگ نے لکھا کہ اینکر نے کہا کہ آپ برونکس سے تعلق رکھنے والے ویلڈر کی طرح گفتگو کر رہے ہیں، چند دن قبل اقوام متحدہ میں واہیات تقریر کے بعد یہ شخص اپنی تذلیل کے نت نئے طریقے ایجاد کر رہا ہے’۔عمران خان کی تذلیل کا تو پتہ نہیں البتہ یہ ٹوئٹ وریندر سہواگ کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی اور تذلیل کا سبب بن گئی۔معروف صحافی فارس غنی نے سہواگ کو مذکورہ کلپ غور سے اور بار بار سننے کی ترغیب دی۔ایک اور ٹوئٹر صارف نور نے لکھا کہ اکثر بھارتی افراد کو امریکی زبان کا لہجہ سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے، انہوں ویلڈر نہیں ووٹر کہا تھا، حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک بھارتی شہری آکسفورڈ کے گریجویٹ کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے ویلڈر کہہ رہا ہے حالانکہ ان کا اپنا وزیر اعظم ایک چائے والا ہے جس نے پوری پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کیا ہوا ہے۔کالم نگار مہر تارڑ بھی اس موقع پر پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے لکھا کہ بھارتیوں کا ووٹر کو ویلڈر بنا کر وزیر اعظم عمران خان کا مذاق اڑانا 2019 کی سب سے مضحکہ خیز چیز ہے، پہلے غلط سنا جو ان کی امریکی زبان کے لہجے کے ایک آسان سے لفظ کو سمجھنے کی صلاحیت سے محرومی ہے لیکن پھر ویلڈر کو گالی کے طور پر استعمال کرنا بہت ہی عجیب بات ہے۔سہواگ کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کے درمیان ایک بحث شروع ہو گئی جہاں بھارتی صارفین اس بات پر مصر تھے کہ میزبان نے ویلڈر ہی کہا ہے اور اس چیز کو دیکھتے ہوئے پروگرام کے میزبان کو خود ٹوئٹر پر آ کر وضاحت دینا پڑی۔ایم ایس این بی سی کے میزبان جو اسکار بورو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس طرح کی بات کر رہے ہیں، جیسا کہ میں نے پہلے بھی ٹوئٹ کی تھی کہ میں نے انہیں ‘برونکس کا ووٹر’ کہہ کر پکارا تھا۔پروگرام کے میزبان کی جانب سے وضاحت کے بعد بلاگر فرحان ورک نے وریندر سہواگ سے اپنی غلطی پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔سابق بھارتی اوپنر کی اس نااہلی پر بھارتی عوام نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ خود اپنا مذاق نہ بنوائیں۔سہواگ نے ابھی تک تو اپنی غلطی تسلیم نہیں کی لیکن امید ہے کہ وہ جلد اس پر معافی مانگ لیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain