تازہ تر ین

گوگل پکسل 4 رواں ماہ ریلیز کرنے کا اعلان، قیمت آئی فون11 سے بھی زائد

نیویارک: (ویب ڈیسک)گوگل فور نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا نیا اسمارٹ فون اکتوبر کے وسط تک فروخت کے لیے پیش کررہا ہے لیکن خیال رہے کہ یہ فون آئی فون 11 سے بھی مہنگا ہوسکتا ہے۔گوگل فور کی اب تک ظاہر ہونے والی سب سے بڑی جدت موشن سینسر ہے جس کی بدولت آپ کو فون ٹچ کرنے کی ضرورت نہیں صرف دور سے ہوا میں ہاتھ ہلائیں اور فون کے فیچرز تک رسائی حاصل کرلیں۔ اسی کے ساتھ دوسرا اہم فیچر تھری ڈی فیس لاک اور ان لاک ہے یعنی یہ آپ کا چہرہ دیکھ کر اٹھے گا اور اسی طرح بند ہوگا۔اس سے قبل کمپنی نے جانتے ہوئے اس کی پشت پر لگے کیمروں کے راز افشا کیے تھے تاہم دنیا کے کسی اسمارٹ فون میں پہلی مرتبہ سولی ریڈار پر مشتمل موشن سینسر شامل کیے گئے ہیں جو زبردست اہمیت رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں تجزیہ کار ویب سائٹ اور یوٹیوب ماہرین نے دیگر فیچرز پر بھی بات کی ہے۔ان سب کے باوجود اب نئی بات یہ ہے کہ اس فون کی قیمت کے متعلق کچھ معلومات سامنے آئی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوگل فور کی قیمت آئی فون الیون سے بہت زیادہ ہوسکتی ہے۔

گوگل پکسل فور کی قیمت کے بارے میں ماہرین نے جو اندازے لگائے ہیں ان کی روشنی میں سادہ پکسل فور 900 امریکی ڈالر اور ایکس ایل 1050 امریکی ڈالر سے شروع ہوسکتی ہے۔ اس ضمن میں 64 جی بی اور 128 جی بی کے ماڈلوں کی قیمت میں گنجائش اور اسٹوریج کا فرق ہوسکتا ہے۔اگر اس کا موازنہ آئی فون الیون سے کیا جائے تو آئی فون الیون 64 جی بی کی قیمت 700 ڈالر، 128 جی بی 750 ڈالر اور 256 جی بی کی قیمت 850 ڈالر ہے۔ اس طرح گوگل نے پکسل فور کی صورت میں مہنگا ترین فون پیش کیا ہے۔

مزید تفصیلات: سچ اور افواہ

عالمی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پکسل فور 15 اکتوبر میں نیویارک میں لانچ کیا جارہا ہے۔ یہ تین رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اس میں 90 ہرٹز کا ڈسپلے شامل کیا گیا ہے۔ اسکرین سائز 5.7 انچ کا فل ایچ ڈی ہے جہاں تک کیمرے کی بات ہے تو اس میں پہلی مرتبہ گوگل نے ملٹی سینسر کیمرا لگایا ہے۔ کیمرے پر ڈی ایس ایل آر جیسا آپشن بھی ہے جس کے لیے ہارڈویئر الگ سے خریدنا ہوگااور اب ذکر ہوجائے بعض افواہوں کا جس کا اندازہ ماہرین نے ڈیزائن دیکھ کر لگایا ہے۔

گرنے کی صورت میں ازخود کال

کسی بھی حادثے کی صورت میں یہ فون پوری آواز سے الارم بجائے گا اور وائبریٹ کرے گا۔ اب اگرکوئی اسے بند نہیں کرتا تو یہ ازخود 911 فون کرکے اسے لوکیشن سے آگاہ کردے گا۔ اس فیچر کو گاڑی کے حادثے کی صورت میں شامل کیا گیا ہے تاہم یہ ابھی تک ایک قیاس ہے۔

ایک بہت اچھا گیمنگ فون

اس کے ڈسپلے ، اورنج پاور بٹن اور 90 ہرٹز کے ڈسپلے کی بنیاد پر شاید یہ بطورِ خاص گیمز کھیلنے کے لیے بھی تیار کیا گیا ہے۔ کچھ بلاگرز نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔

دو عدد بیک کیمرا

سلیش لیکس کی ویب سائٹ کے مطابق اس کی پشت پر دو جدید کیمرے ہوسکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain