تازہ تر ین

برطانوی شاہی جوڑا کل شب ساڑھے نو بجے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد:برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر پر آ گیا ہے جس کے مطا بق شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پیر کی رات پاکستان پہنچ رہے ہیں۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی شاہی جواڑا پیر کی رات پا کستان پہنچیں گے جہاں ایک وفاقی وزیر، دفتر خارجہ حکام اور برطانوی سفیر ریڈ کارپٹ پر انکا پر تپاک استقبال کرینگے۔تفصیلات کے مطابق شاہی جوڑے کے ہمراہ محافظین، طبی ماہرین اور چالیس سے زائد صحافی بھی پاکستان پہنچیں گے، 15 اکتوبر کو شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی صدرِپاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں بھی ہو گی۔ذرائع کے مطابق نور خان ایئر بیس پر برطانوی شاہی جوڑے کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔وا ضح رہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا باضابطہ سرکاری دورہ پاکستان ہوگا جو پاک رطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا، برطانیہ کا شاہی جوڑا لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گا۔شاہی جوڑا پاکستان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، برطانوی اور پاکستانی عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔اس سے قبل شاہی رہائش گاہ کینسنگٹن پیلس کی جانب سے بھی پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی جا چکی ہے، اس دورے کی درخواست برطانوی وزارت خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر کی جانب سے کی گئی تھی۔کینسنگٹن پیلس کی طرف سے ایک ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اس دورے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ برطانیہ کی پاکستان میں دوبارہ بڑھتی ہوئی دلچسپی کی علامت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain