تازہ تر ین

اداکار نصیر الدین شاہ پھرمشتعل ہجوم کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام سے متعلق اپنے بیان پر ڈٹ گئے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے عظیم اداکار نصیر الدین شاہ ایک مرتبہ پھر معاشرے میں نفرت پھیلنے اور مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام سے متعلق اپنے بیان پر ڈٹ گئے۔نصیر الدین شاہ نے اپنے بیان پر ڈٹتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی اپنے اس بیان پر قائم ہیں۔ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز معاشرے سے متعلق میں نے جو بھی بیانات دئیے تھے، میں آج بھی ان پر قائم ہوں۔یاد رہے کہ عدم برداشت اور نفرت کو دیکھتے ہوئے نصیر الدین شاہ نے دسمبر 2018ء میں ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ بھارت میں اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے فکرمند ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain