تازہ تر ین

ذہنی تناو کا شکار ہیں؟ توہر روز 5 مختلف رنگ کی سبزیاں کھانے کی کوشش کریں :ماہرین

 

نیو یا ر ک (ویب ڈیسک)خوراک کا انسان کی صحت سے براہ راست تعلق ہوتا ہے، آپ کیا کھاتے ہیں اس کا اندازہ صحت سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے، اگر آپ اچھا کھائیں گے تو آ پکی صحت بھی بہتر ہوگی۔ماہرین کے مطابق ہم اچھی اور صحت مند خوراک کا استعمال کرکے ذہنی تناو یعنی “اسٹریس” کی کیفیت پر قابو پا سکتے ہیں۔ صحت مند بنانے والی چیزوں کا استعمال کرکے اور وہ چیزیں جو صحت کے لیے مضر ہیں ان کو خوراک سے نکالنے سے تناو کو کم کیا جا سکتا ہے۔ماہرین خوراک نے 4 ایسی غذائی تبدیلیاں بتائی ہیں جو کہ انسان کے اندر تناوکی کیفیت کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں جبکہ ایسی غذا جو کہ صحت کے لیے مضر ہیں ان کا استعمال نا کرنے سے دباو کی کیفیت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ماہرین خوراک نے یہ 4 غذائی تبدیلیاں بتائی ہیں جو کہ انسان کے اندر تناو کی کیفیت کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت کو بہتر بنانے کے لیے سب سے آسان چیز یہ ہے کہ آپ مختلف اقسام کی سبزیاں اور پھلوں کے استعمال کو بڑھا دیں۔ہر روز 5 مختلف رنگ کی سبزیاں کھانے کی کوشش کریں اس لیے کہ ہمارے جسم میں پائے جانے والے گڈ بیکٹیریا کے لیے کم سے کم پروسیس شدہ کھانے بہترین ہیں کیونکہ یہ فائبر سے مالا مال ہوتے ہیں۔اگر آپ تناو اور دباو کی کیفیت میں مبتلا ہیں اور آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آئس کریم یا کچھ میٹھا کھانے سے یہ کیفیت فوراً ٹھیک ہوجائے گی تو یہ بالکل غلط ہے۔جب آپ چینی کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں تو آپ کا جسم اضافی گلوکوز جذب کرنے اور خون میں شوگر کی سطح کو منظم کرنے کے لیے انسولین بناتا ہے جس کی وجہ سے جسم کا نظام کہیں نہ کہیں متاثر ہوتا ہے اور اس وجہ سے انسان تھکن اور تناو محسوس کرنے لگتا ہے۔کیفین چائے، کافی اور چاکلیٹ میں زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے۔ کیفین کا زیادہ استعمال آپ کی نیند متاثر کر سکتا ہے جس کی وجہ سے انسان چڑ چڑا پن اور تناو¿ کا شکار ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کو محسوس ہو کہ کیفین کا استعمال کرنے سے آپ کے جسم پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں تو اچھا ہے کہ آپ اس کا استعمال نہ کریں یا آہستہ آہستہ اس کے استعمال کو کم کرنا شروع کردیں۔کبھی بھی کسی ایسی جگہ بھوکے مت جائیں جہاں آپ کو لگتا ہے کہ آپ پریشانی میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ کسی تناو بھری صورتحال میں اگر آپ خالی پیٹ جائیں گے تو یہ منفی جذبات کو بڑھا سکتا ہے۔اگر آپ کسی ایسی جگہ جارہے ہیں جہاں دباو¿ اور تناو¿ کی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے تو اپنے ساتھ کچھ ایسے اسنیک رکھیں جس کو کھانے سے صحت متاثر نہ ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain