لاہور: ہائیکورٹ نے اداکار و گلوکار علی ظفر کی درخواست پر میشا شفیع کی گواہ لینہ غنی سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ علی ظفر نے لینہ غنی کے خلاف گزشتہ روز درخواست دائر کی تھی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے علی ظفر کی جانب سے لینہ غنی کے خلاف کارروائی کے لیے دائر کی گئی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے.عدالت ے فریقین کو 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔علی ظفر نے گزشتہ روز ہائیکورٹ میں وکیل علی سبطین کےتوسط سےدرخواست دائر کرتے عدالت سے لینہ غنی کے خلاف کارروائی کی استدعا کی تھی۔