منی سوٹا: امریکی فوٹوگرافر اسٹیو فائنس نے ایک بار پھر ثابت کردکھایا ہے کہ اگر ٹیکنالوجی کا درست استعمال کیا جائے تو اس سے جان بھی بچائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اپنے ڈرون سے ایک 6 سالہ بچے کو اس وقت تلاش کیا جب باہر کا درجہ حرارت منفی 30 درجے سینٹی گریڈ تھا۔گزشتہ ہفتے مِنی سوٹا کے شہر بیکر میں رہنے والا ایک بچہ ایتھان ہوس اپنے پالتو کتے کے تعاقب میں گھر سے باہر گیا لیکن واپس لوٹ کر نہ آیا۔ لاکھ کوشش کے باوجود بچے کا سراغ نہ مل سکا۔ واقعے کے 8 گھنٹے بعد بعض رضاکاروں نے برف میں اس بچے کے نقشِ پا دیکھے اور اس کےبعد تھرمل کیمرے سے بچے کی تل
