تازہ تر ین

مولانا نے کس کی بات کی وضاحت کریں ،انتشار ملکی مفاد میں نہیں،میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جان لے کہ فوج غیر جانب دار ادارہ ہے سڑکوں پر آکر الزام تراشی کرنا اچھا فعل نہیں۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جان لے کہ فوج غیر جانب دار ادارہ ہے، فوج نے الیکشن میں آئینی اور قانون ذمہ داری پوری کی، ولانا فضل الرحمان بتادیں کہ ان کا اشارہ کس ادارے کی طرف ہے، سڑکوں پر آکر الزام تراشی کرنا اچھا فعل نہیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سینئر سیاست دان ہیں، حکومتی اور اپوزیشن کمیٹیاں بہتر طریقے سے کام کر رہی ہیں، پاکستان نے پچھلے 20 سال میں بہت مشکل وقت گزارا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ فوج ایک غیر جانبدار ادارہ ہے۔ الیکشن کے دوران بطور ادارہ آئینی ذمہ داری پوری کی۔ حکومتی اور اپوزیشن کمیٹیاں بہتر کوآرڈینیشن کے طور پر چل رہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر الزام تراشی نہیں ہونی چاہیے۔ اگر انتشار ہوتا ہے تو یہ ملک کے مفاد میں نہیں۔ اس وقت ملک کسی فساد کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور کا کہا تھا کہ فضل الرحمن سینئر سیاستدان ہیں، مولانا بتا دیں کہ وہ کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں، مولانا کا مخاطب الیکشن کمیشن ہے، عدالت یا فوج؟ مولانا کو وضاحت کرنا ہو گی کہ وہ کس ادارے کی بات کر رہے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج ایک غیر جانبدار ادارہ ہے۔ پاک فوج کی حمایت جمہوری طور پر منتخب حکومت کیساتھ ہوتی ہے۔ جمہوری مسائل جمہوری طریقے سے ہی حل ہونا چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امید کرتے ہیں معاملات بہتر انداز میں آگے چلیں گے۔ پاکستان نے گزشتہ 20 سال میں بہت مشکل وقت گزارا ہے، جان و مال کی قربانی دے کر ملک میں امن قائم کیا گیا ہے۔ کے پی کے کی عوام کو فلاح و بہبود کی ضرورت ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ مشرقی اور مغربی سرحد پر فوج مصروف ہے۔ بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایل او سی پر دشمن معصوم کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کشیدگی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور ظلم جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان قوم اور افواج نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا، جانیں دے کر امن حاصل کیا گیا۔الیکشن کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن کے دوران پاک فوج نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کی۔ ایک سال گزر گیا اپوزیشن اب بھی متعلقہ اداروں میں جا سکتی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain