تازہ تر ین

رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

لاہور(ویب ڈیسک) انسداد منشیات کی عدالت نے رانا ثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا۔انسداد منشیات کی عدالت کے اسپیشل سینٹرل جج خالد بشیر نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی جس دوران رانا ثنا کے وکیل ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ اور اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیے۔اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے موبائل ڈیٹا عدالت میں پیش کیا گیا تاہم مختصر سماعت کے بعد عدالت نے لیگی رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی اور اے این ایف کو ملزم کو 16 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔احاطہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں رانا ثنااللہ نے آزادی مارچ کو کامیاب قراردیا جب کہ سانحہ تیز گام پر انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر ریلوے شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے رانا ثناءاللہ کو 2 جولائی کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور اے این ایف نے دعویٰ کیا تھا کہ رانا ثناءکی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain