تازہ تر ین

پنجاب حکومت کا ہڑتالی ڈاکٹروںکے خلاف ایکشن 5ہزار سے زائد نوٹس

لاہور (جنرل رپورٹر) گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر سرکاری ہسپتالوں میں بدستور اٹھائےسوےں روز بھی ہڑتال جاری رہی جس کی وجہ سے غریب مریضوں نے مایوس ہو کر ہسپتالوں کے آﺅٹ ڈور میں آنا ہی چھوڑ دیا ،ان ڈور زمیں بھی آٹھوےں روز سے جاری ہڑتال کے بعد لواحقین اپنے پیاروں کو نجی ہسپتالوں میں منتقل کرنے اور مہنگا علاج کرانے پر مجبور ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف قائم کئے گئے اتحاد گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور نرسز نے گزشتہ روز بھی آﺅٹ ڈور وارڈز میں ہڑتال جاری رکھی جس کی وجہ سے ہزاروں مریض علاج معالجے کی سہولیات سے محروم رہے ۔ حکومت اور الائنس کے درمیان ڈیڈ لاک کی صورتحال بر قرار ہے جس کی وجہ سے مریضوں نے علاج معالجے کے لئے ہسپتالوں کے آﺅٹ ڈورز میں آنا چھوڑ دیا ہے ۔ دوسری جانب سے ان ڈورز میں بھی مسلسل آٹھوےں روز سے ہڑتال جاری رہی جس کی وجہ سے معمول کے آپریشن ملتوی کئے جارہے ہیں ۔ کئی مریضوں کے لواحقین اپنے پیاروں کو علاج کے لئے نجی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے اور وہاں سے مہنگا علاج کرانے پر مجبور ہیں۔ الائنس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کا رویہ مریضوں کے لئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے ۔ پنجاب حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 5 ہزار سے زائد پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق تدریسی ہسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال 27 ویں روز بھی جاری رہی، چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا حکومتی مذاکراتی کمیٹی مکمل بے اختیار ہوچکی ہے، حکومت نے پیرا میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ کے سروس سٹرکچر کو روک دیا، حکومت معاملات کو سنجیدگی سے لے، ایم ٹی آئی ایکٹ واپس لیا جائے۔پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کو سپر وائزرز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی، رپورٹ نہ کرنے پر ٹرینی ڈاکٹرز کو سابق تجربے سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ کے پی کے میں ہڑتال کا 43واں روز ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain