تازہ تر ین

ملک بچانے کے لیے نکلے ہیں ،حکمرانوں کو مزید وقت نہیں دے سکتے،فضل الرحمن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے ے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت مالیاتی بحران کا شکار ہے، اگر اگلا بجٹ بھی نااہل حکمرانوں کے سپرد کر دیا گیا تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک سال میں 3 بجٹ پیش کرکے محصولات کا ہدف حاصل نہیں کر سکے۔ اگر اگلا بجٹ بھی ان نااہلوں کے سپرد کر دیا گیا تو پاکستان معاشی طور پر بیٹھ جائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو ہم دیوالیہ پن کا شکار ہو جائیں گے۔ اس لیے ہم یہاں اپنے ملک کو بچانے آئے ہیں۔ اگر اگلا بجٹ یہ پیش کریں گے تو ہماری معیشت کا جہاز سمندر میں غرق ہو جائے گا۔ پاکستان ان حکمرانوں کا بوجھ برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان نے بارش کے باوجود دھرنے کے شرکا کی استقامت کی تعریف کی اور کہا کہ گزشتہ رات مجھ پر بہت بھاری تھی لیکن یہ اللہ کی طرف سے ایک امتحان تھا۔ ہم اس امتحان کے بعد منزل پر پہنچ کر دم لیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بارہ ربیع الاول کوآزادی مارچ کوسیرت طیبہ کانفرنس میں تبدیل کر دیں گے۔جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ قانونی اور آئینی لحاظ سے جائز مارچ ہے۔ وکلا برادری کی شرکت سے ہمیں تقویت ملی ہے۔ اس موقع پر انہوں جسٹس فائز عیسی کیخلاف دائر ریفرنس واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کا آج ساتواں روز ہے اور شرکا سرد موسم کے باوجود بدستور ایچ نائن گرانڈ میں موجود ہیں۔سربراہ جمعیت جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہنا تھا کہ کارکنوں نےاستقامت سے رات اور دن بھر ٹھنڈے موسم کو برداشت کیا، یہ اللہ کی طرف سے امتحان، دنیا اور حکمرانوں کیلئے پیغام تھا کہ یہ اجتماع تماش بینوں یاعیاشی کیلئے نہیں، یہ اجتماع مقف کے ساتھ کھڑے افراد کا ہے۔انہوں نے سیرت کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول کو آزادی مارچ کو سیرت طیبہ کانفرنس میں تبدیل کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حج 5 لاکھ کا ہوگیا اور سکھوں کے لیے مذہبی مقام کی زیارت مفت اور ویزہ فری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں میں تضاد ہے،ایک طرف کشمیرکی بات کرتےہیں اور دوسری طرف کرتارپورکے راستے بھارت سے پینگیں بڑھا رہے ہیں، کرتارپور رداہداری کی زمینیں قادیانی خرید رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حج مہنگاہوگیااورسکھوں کیلئےپاکستان کی زیارت مفت ہوگئی یہ باتیں آصف زرداری نےکی تھیں توانہیں ملک دشمن کہاگیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں پاکستانی سفارتکاروں کوہراساں کرنےپروزارت خارجہ خاموش ہے، موجودہ حکومت ایسےواقعات پراحتجاج تک نہیں کررہی، ملک مزیدنقصان برداشت کرنےکامتحمل نہیں ہوسکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain