تازہ تر ین

سکھوں نے بھارت میں اپنے گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دئیے

جالندھر، امرتسر (مانیٹرنگ ڈیسک+ نیوز ایجنسیاں) کرتار پور راہداری کھلنے پر سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، بھارتی شہر جالندھر میں پاکستانی پرچموں کی بہار آ aئیوجے کالونی میں کئی گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دیاگیا۔کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشی میں بھارتی سکھوں کے اپنے گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہدری کھولنے کا فیصلہ کرکے بھارت سمیت دنیا بھرمیں مقیم سکھوں کے دل جیت لئے ہیں ، سکھ برادری کرتارپورراہداری کھلنے پر خوش اور عمران خان کی شکرگزار ہے۔بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر کے ایک محلے میں سکھوں نے اپنے گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دئیے، جس کے بعد پاکستانی پرچم لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جبکہ مودی سرکارعمران خان کی مقبولیت سے خائف ہیں۔اس سے قبل امرتسرمیں بھی عمران خان کے اقدام کی بھرپور پذیرائی ہوئی تھی اور شہرمیں شکریہ عمران خان کے بل بورڈز آویزاں کردیئے گئے تھے ، بعد ازاں عمران خان کی مقبولیت سے بوکھلائی مودی سرکارنے بل بورڈزہٹوادئیے تھے۔دوسری جانب سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کرتارپورراہداری سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ کرتارپورماڈل پاکستان اوربھارت کے تنازعات حل کرنے میں مدد کرے گا، خوشحال مستقبل کے لئے امن ہی واحد راستہ ہے۔مشرقی پنجاب میں سکھ کیمونٹی پاکستان کی دیوانی ہو گئی، سکھ لڑکیاں عمران خان کے گیت گانے لگیں جبکہ جالندھر شہر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے۔کرتار پور راہدری کھولنے پر سکھ کیمونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سکھ لڑکیوں نے پنجابی زبان میں گائے گیت میں عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو کو لمبی عمر کی دعائیں کیں۔ سکھ نوجوانوں نے بھی گانا گاتے ہوئے پنجاب میں لوگوں کی خوشیوں کی بات کی۔دوسری جانب سکھ نوجوانوں نے جالندھر شہر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے، وجے کالونی میں کئی گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔ مشرقی پنجاب میں کئی مقامات پر وزیر اعظم عمران خان اور نوجوت سنگھ سدھو کے تعریفی بینرز بھی آویزاں کر دیئے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain