تازہ تر ین

تیسرا ٹی 20: آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار

 

پر تھ (ویب ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرا اور آخری میچ میں آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ میں قومی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار ہے اور چوتھے اوور میں 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی20 میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ٹی20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے امام الحق کے ہمراہ آسٹریلیا کے خلاف اننگ کا آغاز کیا لیکن گزشتہ 2 میچز کے برعکس کپتان بابر اعظم اچھی کارکردگی نہ دکھاسکے اور دوسرے اوور میں 6 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔آج کے میچ میں پاکستان کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فخرزمان، آصف علی، محمد عرفان اور وہاب ریاض کی جگہ امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حسنین اور محمد موسیٰ کو شامل کیا گیا ہے ٹاس کے موقع پر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے باو¿لنگ کرتے، ہم نے آج کے میچ میں 2 ڈیبیو کیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کھیلے، ان کے پاس اچھا موقع ہے اور یہ وکٹ باو¿لنگ کے لیے اچھی ہے’۔واضح رہے کہ آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم میں شامل کیے گئے خوشدل شاہ اور محمد موسیٰ ٹی20 انٹرنیشنل میں اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain