تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور لاک ڈاﺅن کے 100دن پورے

\ سری نگر(این این آئی) متعصب اور جارحیت پسند مودی سرکار کے دور میں مقبوضہ کشمیر کی قدیم درگاہ حضرت بل میں تاریخ میں پہلی بارعید میلادالنبی کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں واقع مقدس درگاہ حضرت ل میں برسوں سے عید میلادالنبی کا اجتماع پوری شان و شوکت اور مذہبی جوش و خروش سے منعقد کیا جاتا ہے اور ہر سال ہزاروں عاشقان رسول مختلف اضلاع سے جوق در جوق درگاہ کا رخ کرتے ہیں۔اس موقع پر اجتماع کے شرکا کو صدیوں سے محفوظ خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارک کی زیارت کرائی جاتی ہے اور اسی نسبت سے اس درگاہ کو دنیا بھر میں خصوصی حیثیت حاصل ہے جس سے مسلمانوں کا قلبی میلان اور محبت برسوں سے قائم ہے۔ہندوتوا کے جنون میں مبتلا مودی سرکار نے تمام تر روایتوں، مذہبی احترام اور شخصی آزادی کو روندتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار حضرت بل کی درگاہ میں عید میلاد النبی کے اجتماع کو آخری موقع پر روک دیا جس سے کشمیر بھر میں رہنے والے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بانڈی پورہ میں ایک اور کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیا ہے جس سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوںکی تعداد بڑھ کر دو ہو گئی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں نے ضلع کے علاقے لوڈورہ میںگزشتہ روز ایک نوجوان کو تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیاتھا جبکہ ایک اور نوجوان کو جاری کارروائی کے دوران آج صبح سویرے شہید کیاگیا ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔ مقبوضہ کشمیرمیں 5اگست سے بھارت کی طرف سے جاری فوجی محاصرے اور مواصلاتی پابندیوںکے باعث مقبوضہ وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں اور لداخ میں مسلسل 99ویں روز بھی معمولات زندگی مفلو ج رہی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں دفعہ 144 کے تحت سخت پابندیاں عائد ہیںجبکہ پری پیڈموبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز5 اگست سے مسلسل معطل ہےں۔ تاہم لینڈ لائن فون اور پوسٹ پیڈ موبائل فون سروس جزوی طورپر بحال کئے گئے ہیں ۔ خاموش احتجاج کے طور پر وادی کشمیر کے لوگ اپنی دکانیں اور کاروباری مراکز صرف صبح اور شام کے وقت کچھ گھنٹوں کیلئے کھولتے ہیںجبکہ تعلیمی ادارے اور دفاترویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیںاور سڑکوںپر پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain