تازہ تر ین

سعودی عرب کے ثقافتی فیسٹیول کے دوران فنکاروں پر چاقو سے حملہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں روراں سال اکتوبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والے ثقافتی فیسٹیول میں ایک پرفارمنس کے دوران یمنی شخص نے فنکاروں پر چاقو سے حملہ کردیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اسٹیج پر مرد و خواتین فنکار پرفارم کرتے نظر آرہے تھے، جس دوران ایک شخص نے اسٹیج پر آکر ان فنکاروں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 مرد جبکہ ایک خاتون فنکار زخمی ہوگئے۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کرلیا، جبکہ جس چاقو سے حملہ کیا گیا وہ بھی پولیس کو مل چکا ہے۔یہ تقریب ریاض کے کنگ عبداللہ پارک میں جاری تھی، جہاں غیر ملکی تھیٹر فنکار نیم عریاں ملبوسات میں پرفارم کررہے تھے۔پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے اس شخص کا تعلق یمن سے ہے جبکہ اس کی عمر 33 سال بتائی جارہی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جن فنکاروں پر حملہ کیا گیا انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain