تازہ تر ین

نواز شریف بیمار ،ڈیل کا تاثردرست نہیں ،احتساب جاری رہے گا،عمران خان

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک بھیجا جارہا ہے، ڈیل کا تاثر درست نہیں ہے احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میںنواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر حکومتی بیانیے پر مشاورت ہوئی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک بھیجا جارہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے واضح موقف دے چکی ہے، نواز شریف قانونی تقاضے پورے کر کے باہر جائیں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔وزیراعظم نے ترجمانوں کو نواز شریف کے علاج سے متعلق حکومتی مقف کا سیاسی تاثر زائل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل کا تاثر درست نہیں ہے احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کو صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک بھیجا جارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ عام آدمی کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں معاشی صورت حال، غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو اسپتالوں کے لیے آلات و مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد کے حکومتی فیصلے پر بریفنگ دی گئی اور چینی کی قیمتوں میں کمی لانے، پاکستان اسٹیلز ملز کی بحالی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔عمران خان کو تیل، گیس، معدنیات کے شعبے میں وفاق، صوبائی حکومتوں میں تعاون پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو بڑے صنعتی یونٹس کو دی جانے والی مراعات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، عمران خان کو بتایا گیا کہ چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر انتظامی اقدامات کیے جارہے ہیں، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کی حوصلہ شکنی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کو 6 ارب جاری کرنے کے فیصلے سے قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں چینی کے ذخائر اور دستیابی کی صورتحال اطمینان بخش ہے، حکومتی کوششوں سے معاشی صورت حال مستحکم اور تاجروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید معاشی استحکام، سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے، تیل، گیس، معدنیات میں صوبوں کی استعداد کار بڑھانے میں معاونت کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain