تازہ تر ین

نفرت پر مبنی جرم: ناروے کے عوام مسلمانوں کی حمایت میں نکل آئے

ناروے کے علاقے کرسٹیان سینڈ میں منعقدہ اسلام مخالف ریلی میں پولیس حکام کی جانب سے کئی مرتبہ انتباہ کے باوجود قرآن پاک کی بے حرaمتی کرنے کی کوشش کے بعد ایک لاکھ آبادی پر مشتمل علاقے میں مسلمانوں کے لیے جذبات میں اضافہ ہوا ہے اور مقامی افراد اس نفرت پر مبنی جرم کی مذمت کر رہے ہیں۔یہ واقعہ 16 نومبر کو پیش آیا جب ایک غیر معروف دائیں بازو کی شدت پسند تنظیم ‘اسٹاپ اسلامائزیشن آف ناروے’ (سیان) نے کرسٹیان سینڈ میں مظاہرہ کیا، جس کے دوران انہوں نے قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی واقعے کی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ جب سیان کے رہنما لارس تھورسن قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو ناروے میں مقیم فلسطینی نوجوان قصی راشد نے رکاوٹوں کو عبور کیا اور سیان کے رہنما کو لات مار کر گرا دیا۔تاہم پولیس نے مداخلت کرکے لارس تھورسن سمیت راشد کو بھی حراست میں لے لیا۔قبل ازیں رواں سال ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی ضلعی عدالت نے لارس تھورسن پر نفرت پر مبنی جرم کا مرتکب ہونے والے کرمنل کوڈ کی دفعہ 185 کے تحت 30 روز جیل اور 20 ہزار کرونر (تقریباً 3 لاکھ 39 پاکستانی ہزار روپے) جرمانہ بھی عائد کیا تھاa


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain