تازہ تر ین

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 589 رنز کے جواب میں پاکستان کو چوتھا نقصان اسد شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا

ایڈیلیڈ:(ویب ڈیسک)ایڈیلیڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن کے تیسرے سیشن میں آسٹریلیا کے 589 رنز (ڈکلیئر) کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
اب سے کچھ دیر قبل، پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے اس وقت کریز پر بابر اعظم اور افتخار احمد موجود ہیں۔
میچ کا مکمل سکور کارڈ
آسٹریلیا کو پہلی کامیابی مچل سٹارک نے دلوائی جنھوں نے امام الحق کو گلی کی پوزیشن پر کھڑے ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ کروایا، امام نے دو رنز بنائے۔آسٹریلیا کو دوسری کامیانی پیٹ کمنز کی بولنگ پر ملی جنھوں نے اظہر علی کو نو رنز پر آو¿ٹ کیا۔اس سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 335 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی۔ یہ وارنر کے کریئر کی پہلی ٹرپل سنچری تھی۔
ان کا ساتھ نمبر تین پر آنے والے مارنس لابوشین نے دیا جنھوں نے 162 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پاکستان کے اکلوتے کامیاب بولر شاہین آفریدی رہے جنھوں نے تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔شاہین آفریدی نے جو برنز کو پہلے دن جبکہ مارنس لابوشین کو دوسرے دن کے آغاز میں آو¿ٹ کیا۔ شاہین کا تیسرا شکار سٹیو سمتھ رہے جنھوں نے 36 رنز بنائے۔
موسیٰ کی نو بال پر وکٹ
نسیم شاہ اور محمد موسیٰ کے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں ایک قدر مشترک ہے اور وہ یہ کہ دونوں نے ڈیوڈ وارنر کو نو بال پر آو¿ٹ کیا۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے دن پہلے سیشن میں محمد موسیٰ نے ڈیوڈ وارنر کو گلی کی پوزیشن پر کھڑے بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ کرایا لیکن جب پیچھے مڑ کر دیکھا تو امپائر نو بال کا اشارہ کر رہے تھے۔وارنر اس وقت 226 رنز پر کھیل رہے تھے۔
پہلے دن کا کھیل
آسٹریلین کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیا نے اپنی وننگ ٹیم کو برقرار رکھا ہے جبکہ پاکستان نے تین تبدیلیاں کی تھیں۔عمران خان، نسیم شاہ اور حارث سہیل کی جگہ محمد عباس، امام الحق اور موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ موسیٰ خان اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم
ڈیوڈ وارنر، جو برنز، مارنس لابوشین، سٹیون سمتھ، ٹریوس ہیڈ، میتھیو ویڈ، ٹم پین (کپتان اور وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز، مچل سٹارک، نیتھ لائن اور جاش ہیزل وڈ۔
پاکستان کی ٹیم
شان مسعود، اظہر علی (کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس اور محمد موسیٰ۔
پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف برسبین ٹیسٹ ایک اننگز اور پانچ رنز سے جیت لیا تھا۔برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 335 کے سکور پر آو¿ٹ ہوگئی تھی۔ بابر اعظم کی سنچری بھی پاکستان کو اس شکست سے نہ بچا سکی تھی۔
میچ کے آغاز سے ہی آسٹریلیا کو بھاری برتری حاصل رہی تاہم بابر اعظم اور اسد شفیق نے اپنی بلے بازی سے مزاحمت دکھائی تھی۔پہلی اننگز میں 185 کے سکور کی وجہ سے مارنس لابوشین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain