بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر، سوات اور مالا کنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گوادر میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز گوادر کے مشرق میں بحیرہ عرب میں تھا جس کی گہرائی 18 کلو میٹر تھی۔
اس کے علاوہ مالاکنڈ، سوات اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں