’’الحمداللہ !! ہم والدین بننے والے ہیں‘‘

اوٹاوا:(ویب ڈیسک) پاکستانی نڑاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس اور ا±ن کی اہلیہ فروگی نے نئے مہمان کی متوقع ا?مد کی خوش خبری سنادی۔تفصیلات کے مطابق یوٹیوب اسٹار شام ادریس نے اپنی اہلیہ سحر عرف فروگی کے ہمراہ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں ا±ن کے ہاتھوں میں کیک تھا۔ شام ادریس نے لکھا کہ ”ہم ا?پ سے ایک اچھی خبر شیئر کرنا چاہتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ الحمد اللہ ہم والدین بننے والے ہیں“۔انہوں نے مداحوں سے دعاو¿ں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔یاد رہے کہ کینیڈین شہریت رکھنے والے شام ادریس کا شمار یوٹیوب کی ا±ن معروف شخصیات میں ہوتا ہے جن کے چینلز پر لاکھوں کی تعداد میں سبسکرائبرز موجود ہیں۔گزشتہ دنوں شام ادریس اور ا±ن کی اہلیہ نے کراچی کے نجی مال کا دورہ بھی کیا تھا جہاں کچھ بدمزدگی بھی دیکھنے میں ا?ئی تھی۔ابتدائیاطلاعات میں فروگی نے مخالف وی لاگر پر الزام عائد کیا تھا البتہ پھر انہوں نے معاف کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

پیمرا کی بھارتی مواد نشر کرنے والے کیبل آپریٹرز کیخلاف کارروائیاں

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بھارتی مواد نشر کرنے پر کراچی اور حیدر ا?باد میں کیبل ا?پریٹرز کے خلاف کارروائیاں کیں۔ پیمرا نے کراچی اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بھارتی مواد نشر کرنے اور پیمرا کے بقایا جات ادا نہ کرنے پر کارروائیاں کیں۔کارروائی میں ضلع بے نظیرآباد کے سندھ کیبل نیٹ ورک اور اسکائی ورلڈ کیبل نیٹ ورک کا سامان ضبط کیا گیا۔کراچی میں گارڈن ویسٹ کے علاقے میں بلیو رِبن اور گارڈن کیبل نیٹ ورک کا سامان بھی ضبط کیا گیا۔ضبط کیے گئے سامان میں سیٹیلائٹ ریسیور، ٹرانسمیٹرز، نوڈز، سی پی یو، وائی فائی ڈیوائس اور ڈونگلز شامل ہیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔گزشتہ دنوں پیمرا نے بھارتی اداکاروں پر مشتمل اشتہارات نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

احتساب عدالت میں پیراگون اسکینڈل کی سماعت آج ہوگی

ِلاہور:(ویب ڈیسک) احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاو¿سنگ اسیکنڈل کیس کی سماعت آج ہوگی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے معزز خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاو¿سنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کریں گے۔ جیل حکام نامزد ملزم خواجہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کو عدالت کے سامنے پیش کریں گے۔خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے استفسار کیا تھا کہ تیسرےملزم ندیم ضیا کواب تک کیوں گرفتار کرکے پیش نہیں کیا گیا، پروڈکشن آرڈرملزم کی مرضی سے جاری ہوتے ہیں یا درخواست دیتے ہیں؟۔احتساب عدالت نے ریمارکس دیے کہ آج تو خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کرنی تھی، کیس اب کافی سنجیدہ موڑپرا?گیا ہے۔واضح رہے 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔خواجہ برادران کو پیراگون ہاو¿سنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاو¿سنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

ہالی ووڈ اداکار اور نامور ریسلر ’دی راک‘ رشتہ ازدواج میں منسلک

نیویارک: (ویب ڈیسک)ہالی ووڈ اداکار اور سابق ریسلر دی راک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ اداکار اور نامور سابق ریسلر دی راک اپنی دوست لورین ہشیان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن نے شادی کی اطلاع اپنے مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر دی، دی راک نے لکھا کہ وہ 18 اگست 2019 کو لورین سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔نامور اداکار ڈوائن جانسن کے مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارک باد دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ دی راک نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے ریسلنگ سے محبت ہے، میں خوش قسمت تھا کہ ریسلنگ میں عمدہ دور گزارا اور کئی اعزاز اپنے نام کیے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ڈوائن جانسن نے اپنی نئی فلم ہوبز اینڈ شا کو سراہنے پر پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کیا تھا۔ڈوین جانسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے ہوبز اور شا کا اچھا استقبال کیا جس پر میں ا?پ کا بے حد مشکور ہوں‘۔خیال رہے کہ رواں ماہ امریکی میگزین فوربس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دی راک نے 2019 کی سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کی ہے۔ وزیراعظم نے محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا ہے۔سعودی ولی عہد نے وزیراعظم سے پاک بھارت معاملات پر بات چیت کی اس کے علاوہ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370ختم کیے جانے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم سے بھی آگاہ کیا ہے۔

افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کر کے دم لیں گے، صدر اشرف غنی

کابل(ویب ڈیسک) صدر اشرف غنی نے افغانستان میں شدت پسند جماعت داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کی آزادی کی سو سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا±ن کا ملک داعش کے ٹھکانوں کا صفایا کر کے چھوڑے گا۔ معصوم بچوں اور خواتین کو قتل کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔افغان صدر نے کہا کہ شادی کی تقریب میں خود کش حملے میں 63 افراد کی ہلاکت پر ہر شہری دل گرفتہ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی ہمارا مقد ہوگی اور اس واقعے کے بعد سے سو سالہ آزادی کی تقریبات ماند پڑگئی ہیں، جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے تمام تقریبات معطل کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔واضح رہے کہ کابل میں شادی کی تقریب میں خود کش حملے میں 63 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کی ذمہ د اری مقامی داعش قیادت نے قبول کی تھی جب کہ طالبان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین اور بچوں پر حملہ کرنا قابل افسوس ہے۔

ہماری ہتھیلی میں یہ لکیریں کیوں ہوتی ہیں؟

لاہور(ویب ڈیسک)سب کچھ چھوڑ کر اپنے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو اپنے چہرے کے سامنے جوڑ کر دیکھیں، آپ کو کیا نظر آتا ہے؟ یقینا چند لکیریں جو مختلف شکلوں میں ہتھیلیوں پر موجود ہوں گی۔کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ لکیریں کیوں موجود ہیں کیونکہ بظاہر ان کا کوئی مقصد بھی نہیں (ہاتھوں کی لکیروں میں مستقبل کی موجودگی کا یقین رکھنے والوں کے سوا)۔تو ہماری ہتھیلیوں میں اتنی زیادہ لکیریں کیوں ہوتی ہیں؟تو اس کا مختصر جواب ہے کہ ہتھیلیوں پر موجود یہ لکیریں درحقیقت انہیں موڑنے، پھیلانے، سکیڑنے اور اسی طرح کے کام کرنے میں مدد دیتی ہیں اور ان کی وجہ سے یہ یہ کام کرتے ہوئے ہاتھوں کی جلد بہت زیادہ کھچتی یا سکڑتی نہیں۔ان لکیروں کو طبی زبان میں پالمر فلیکس کریز کہا جاتا ہے یعنی یہ بنیادی طور پر شکنیں ہوتی ہیں جو ماں کے پیٹ میں ہی تشکیل پانے لگتی ہیں، جب بچہ 12 ہفتوں کا ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے جب پیدائش ہوتی ہے تو یہ لکیریں ہتھیلی پر موجود ہوتی ہیں۔ان کا بنیادی کام ہتھیلی کی جلد کو سکڑنے اور پھیلنے میں مدد دینا ہے، ان لکیروں کی بدولت ہی ہاتھ کی جلد مختلف پوزیشن کے مطابق مڑتی یا پھیلتی ہے۔اس سے ہٹ کر ی لکریں چند مخصوص امراض کی شناخت میںبھی مدد دیتی ہیں۔ہاتھ سب سے زیادہ سخت محنت کرنے والے اعضا میں سے ایک ہے یعنی دن بھر کوئی چیز تھامنا، کھیچنا، موڑنا اور بہت ایسا ہی بہت کچھ۔تما تر جسمانی سرگرمیوں کے لیے ہاتھوں کی جلد کو مختلف پوزیشن کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوتا ہے اور ان لکیروں سے یہ کام ممکن ہوجاتا ہے۔ان لکیروں کے بغیر ہتھیلیوں اور انگلیوں کی جلد لٹک جاتی ہے جو کہ دیکھنے میں کوئی اچھا نظارہ نہیں ہوتا۔جہاں تک ان لکیروں سے مستقبل کا حال دیکھنے کی بات ہے تو وہ ہمارا موضوع نہیں کیونکہ اس حوالے سے طویل بحث کی جاسکتی ہے۔

بابر اعظم اور یاسر شاہ کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری

دبئی(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان کے بابر اعظم اور یاسر شاہ کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ابتدائی10 بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں جبکہ بولنگ میں صرف محمد عباس ٹاپ 10 بولرز میں جگہ بناسکے۔بیٹسمینوں میں کوہلی اور بولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں، ابتدائی 5 ٹیسٹ آل راﺅنڈرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں۔ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور پاکستان 7 ویں نمبر پر موجود ہے۔
ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے باز برقرار
نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں 92 رنز اسکور کرنے والے اسٹیو اسمتھ نے کیوی کپتان کین ولیمسن سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے، وہ اب تک رواں سیریز میں 126 کی اوسط سے 378 رنز اسکور کرچکے ہیں اور ٹاپ پوزیشن پر فائز بھارت کے ویرات کوہلی سے محض 9 پوائنٹس پیچھے ہیں۔عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی تنزلی کے بعد پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ کیریئر کی بہترین 17 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں کوہلی پہلے، اسمتھ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے، نک لوسن 5 ویں، ایڈین مارکرم چھٹے، ڈی کاک7ویں، کرونا رتنے 8 ویں، جوئے روٹ 9 ویں اور فاف ڈوپلیسی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کے اسد شفیق 22 ویں، اظہرعلی 24، سرفراز احمد 39 ویں اور حارث سہیل 47 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بولرز میں پیٹ کمنز نمبر ون
بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے، ربادا دوسرے، اینڈرسن تیسرے، فلینڈر چوتھے، رویندرا جدیجہ 5 ویں، نیل ویگنر چھٹے، ٹرینٹ بولٹ 7 ویں، محمد عباس 8 ویں، جیسن ہولڈر 9 ویں اور ایشون 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔اپنے پہلے ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے 83 ویں پوزیشن کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں انٹری لی ہے۔مچل اسٹارک اور نیتھن لیون کی تنزلی کا پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو فائدہ ہوا ہے جو اب 17 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آل راﺅنڈرز
ابتدائی5 ٹیسٹ آل راﺅنڈرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں جبکہ جیسن ہولڈر پہلے، شکیب الحسن دوسرے، رویندرا جدیجہ تیسرے، بین اسٹوکس چوتھے اور پیٹ کمنز 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور پاکستان 84 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں نمبر پر موجود ہے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جمعہ 30 اگست کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کرلیا۔صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 (3) کے تحت قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے صدارتی خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست بروز جمعہ شام 5 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبر بروز پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاو¿س میں طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ نئے پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب سے ہوگا۔

ویڈیو بفرنگ کا مسئلہ ماضی کا قصہ بننے کے قریب

لاہور(ویب ڈیسک)اس وقت انٹرنیٹ پر ویڈیوز دیکھنے کا رجحان بہت زیادہ ہے جبکہ اسٹریمنگ سروسز کا استعمال بھی بڑھتا جارہا ہے مگر اس وقت بہت زیادہ جھنجھلاہٹ ہوتی ہے جب سست انٹرنیٹ کنکشن کے نتیجے میں ویڈیو بار بار رک کر چلتی ہے۔مسلسل ویڈیو بفرنگ اور ناقص پکسل کسی فلم یا ٹی وی شو دیکھنے کا مزا کرکرا کردیتے ہیں۔تاہم اب میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا ہے اور ایسا ٹول تیار کیا ہے جو متعدد افراد میں شیئر ہونے والے وائی فائی کنکشن کی سست رفتار کے باوجود ویڈیو کو باربار رکنے نہیں دیتا۔ایم آئی ٹی کی کمپیوٹر سائنس اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیبارٹری نے مائنروا سسٹم نامی ٹول تیار کیا ہے جو پلے ہونے والے قبل ویڈیوز کا تجزیہ کرکے اندازہ لگاتا ہے کہ لوئر کوالٹی میں چلانے پر اس پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔پبلک وائی فائی کے روایتی پروٹوکول میں بینڈودتھ صارفین کی تعداد میں تقسیم ہوجاتے ہیں تو ایچ ڈی ویڈیو دیکھنے میں مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ دیگر صارفین بھی اس وائی فائی پر کچھ نہ کچھ سرفنگ کررہے ہوتے ہیں۔یہ نیا ٹول ویڈیو کا آف لائن فیز میں تجزیہ کرکے دیکھتا ہے کہ کسی صارف کو مختص بینڈودتھ یعنی لوئر بینڈودتھ میں کس طرح اس کے معیار کو متاثر کیے بغیر اسے پلے کیا جاسکتا ہے۔اب تک کیے جانے والے تجربات میں یہ ٹول ویڈیو بفرنگ کے وقت کو لگ بھگ 50 فیصد تک کم کرنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ ویڈیو پلے بیک معیار کو بھی بہتر بنایا ہے۔اور یہ صرف گھر میں ہی کام نہیں کرتا بلکہ پورے خطے کے انٹرنیٹ کنکشنز کے لیے اسے استعمال کیا جاسکتا ہے جو اسے اسٹریمنگ سروسز جیسے نیٹ فلیکس کے لیے مثالی بناتا ہے، جو بڑی تعداد میں صارفین کو ویڈیو سروس فراہم کرتے ہیں۔تحقیقی ٹیم کے مطابق اس ٹول کے لیے ہارڈوئیر میں کسی قسم کی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہوتی۔