امریکی صدر ٹرمپ کا نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) امریکی صدر کا بھارتی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماوں کے درمیان 30 منٹ طویل گفتگو ہوئی، عمران خان کی شکایتیں کرنے پر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی تلقین کی۔ میڈیا رپورٹس میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے پیر کے روز ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے رابطے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے رابطہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رابطے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان پر الزامات عائد کیے اور ان کی شکایتیں کیں۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کو تلقین کی کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے اور پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

”پرے ہٹ لو“ نے عید کا میلہ لوٹ لیا

کراچی(ویب ڈیسک) اس سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی تین بڑی پاکستانی فلموں میں سے ”پرے ہٹ لو“ نے پہلے پانچ دنوں میں سب سے زیادہ بزنس کرکے میلہ لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق اس سال عیدالاضحیٰ پر پاکستانی فلم سازوں کی بنائی ہوئی تین بڑی فلموں میں سے ’پرے ہٹ لو‘ نے 15 کروڑ، ’سپر اسٹار‘ نے 14 کروڑ 63 لاکھ، جبکہ ’ہیر مان جا‘ نے صرف 5 کروڑ 72 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔پرے ہٹ لو نے پاکستان میں 10 کروڑ اور بیرونِ ملک 5 کروڑ روپے کمائے؛ سپر اسٹار نے پاکستان سے 9 کروڑ اور بیرونِ ملک سے 5 کروڑ 63 لاکھ روپے کا بزنس کیا؛ جبکہ 6 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی ’ہیر مان جا‘ نے صرف اندرونِ ملک ہی 5 کروڑ 72 لاکھ کمائے اور بیرونِ ملک کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔واضح رہے کہ 2017 پاکستانی فلم انڈسٹری کےلیے بہترین سال تھا جب صرف دو فلموں یعنی ’پنجاب نہیں جاو¿ں گی‘ اور ’نامعلوم افراد2‘ نے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے سے بھی زیادہ کا بزنس کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے 15 اگست کوسینکڑوں خواتین پر دست درازی کی

سرینگر(ویب ڈیسک) انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے بھارت کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں نے صرف 15 اگست کی رات کشمیروں کے گھروں میں چھاپوں میں سیکڑوں خواتین اور لڑکیوں پر دست درازی کی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے متعدد خواتین اور کم عمر لڑکیوں پر دست درازی کی اور سیکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کیا۔بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر دیا تھا۔مودی سرکار نے آرٹیکل 370 ختم کرنے سے قبل ہی ہزاروں کی تعداد میں اضافی نفری کو مقبوضہ کشمیر میں تعینات کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا جو تاحال برقرار ہے۔مذکورہ گروپ نے مقبوضہ وادی میں متاثرین سے گفتگو کےبعد اپنی رپورٹ تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تمام متاثرین کیمرہ کے سامنے بات چیت سے ڈری ہوئی تھیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف 15 اگست کی رات علاقائی پولیس، ا?رمی اور پیراملٹری فورسز نے چھاپوں میں سیکڑوں نوجوانوں کو گرفتار اور خواتین اور کم عمر لڑکیوں پر دست درازی کی۔یاد رہے کہ غاصب بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں احتجاج کو دبانے کیلئے بدترین کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور اب تک 4 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔مقبوضہ جموں کشمیر کے مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی فیصلے کے خلاف وادی میں سخت احتجاج کو روکنے کیلئے گرفتاریاں کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی کی جیلوں میں جگہ کم پڑنے پر زیادہ تر افراد کو جموں و کشمیر سے باہر قید میں رکھا گیا ہے۔پاکستان اور چین نے بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کو یکطرفہ اور غیرقانوی فیصلہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔پاکستان کے مطالبے پر 16 اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بھی بلایا گیا تھا جس میں کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف الزامات لگانے پر 15 سے زائد اداکاروں کو نوٹس جاری

لاہور (ویب ڈیسک) علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر میشا شفیع کے حوالے سے بیہودہ الزامات لگانے پر ایف آئی اے نے اداکارہ عفت رحیم سمیت 15 سے زائد ماڈلز و اداکاروں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق معروف گلوکار اور فلم اسٹار علی ظفر نے میشا شفیع کیس کے حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی تھی کہ فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور یو ٹیوب پر ان کی تصاویر اور کچھ وڈیو کلپ کے ساتھ ان کو بدنام کیا جارہا ہے، یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا جس کی وجہ سے وہ اور ان کی فیملی شدید دباﺅ میں ہے لہذا جو لوگ سوشل میڈیا پر میشا شفیع کے حوالے سے ان کو بدنام کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے علی ظفر کی درخواست پر تحقیقات شروع کیں تو معلوم ہوا کہ اس میں زیادہ تر نامی گرامی ماڈل و اداکارہ شامل ہیں ان کے ذاتی فیس بک انسٹاگرام اور واٹس ایپ اکاو¿نٹس سے ہی علی ظفر کے خلاف نہ صرف بیہودہ اور نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے بلکہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز کلپ کو بھی ایڈٹ کرکے نازیبا زبان استعمال کی گئی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے عفت رحیم، ماہم جاوید، فریحہ ایوب، علی گل پیر، مناہل خان، محسن سعید، حمناءرضا اور سبحہ غنی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ عفت رحیم اپنا بیان بھی ریکارڈ کراچکی ہیں جب کہ باقی اداکار آئندہ ہفتے بیان ریکارڈ کرا کر تحقیقات کا حصہ بنیں گے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور ذرائع کے مطابق اب تک کی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کچھ فلم اسٹار اور ماڈلز نے علی ظفر کے خلاف میشا شفیع کیس کے حوالے سے بہودہ الزامات اور نازیبا الفاظ استعمال کیے بلکہ ویڈیوز کلپ کو بھی تبدیل کیا تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جب اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ لاہور چوہدری سرفراز سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے درخواست دی تھی جس پر قانوں کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے تحقیقات مکمل ہونے پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ہی کارروائی مکمل کی جائے گی۔

‘مریخ پر جوہری بم گرانا چاہتا ہوں’

نیو یارک(ویب ڈیسک) امریکی کمپنی اسپیس ایکس 2024 تک انسانوں کو مریخ پر پہنچانا چاہتی ہے مگر اس سے پہلے وہ زمین کے پڑوسی سیارے پر جوہری بم گرانے کی خواہشمند ہے۔جی ہاں واقعی اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک مریخ پر جوہری بموں سے حملہ کرنا چاہتے ہیں۔اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں اس وقت اگر کوئی مریخ میں رہائش کی توقع رکھتا ہے وہ کوئی اور نہیں ایلون مسک ہی ہیں، مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ سرخ سیارے پر جوہری بم گرانے کے لیے بھی انتہائی پرجوش ہیں۔ان کے خیال میں یہی وہ طریقہ کار ہے جس سے مریخ کو انسانوں کے لیے قابل رہائش بنایا جاسکتا ہے۔ایلون مسک نے 2015 میں سب سے پہلے یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ مریخ کے دونوں قطبی حصوں میں جوہری بموں کو گرا کر اس سیارے کو زیادہ قابل رہائش بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ مریخ اس وقت قابل رہائش نہیں مگر اسے انسانوں کے قابل بنایا جاسکتا ہے ‘سب سے پہلے آپ کو وہاں ٹرانسپیرنٹ مقبروں جیسے گھروں میں رہنا ہوگا، مگر بتدریج آپ مریخ کو زمین جیسے سیارے میں ڈھال سکیں گے، آپ اسے گرم بھی کرسکیں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ سیارے کو گرم کرنا فوری یا آہستگی سے ہوگا مگر ایک فوری طریقہ بھی ہے ‘تھرمو جوہری ہتھیار مریخ کے قطبی حصوں میں گرانا ہوں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ جوہری دھماکوں سے مریخ کے برفانی خطے کا بڑا حصہ بخارات بن کر اڑ جائے گا، جس سے بہت زیادہ پانی کے بخارات اور کاربن ڈائی آکسائیڈ بن جائیں گے اور یہ دونوں گرین ہاﺅس گیسز کا باعث بنتے ہیں، جس سے یہ سیارہ نمایاں حد تک گرم ہوجائے گا۔جب سے یہ خیال ایلون مسک کے ذہن میں موجود ہے اور گزشتہ ہفتے انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں مریخ پر جوہری بم گرانے کا ذکر کیا اور اس حوالے سے ٹی شرٹ بھی فروخت کرنے کی بات کی۔ویسے سائنسی حلقوں کی جانب سے اس خیال کی مخالفت کی جارہی ہے کیونکہ اس حوالے سے گزشتہ سال امریکا کی کولوراڈو اور ناردرن ایریزونا یونیورسٹیوں کی مشترکہ تحقیق میں کہا گیا تھا کہ ایسا ممکن نہیں، کم از کم موجودہ ٹیکنالوجی کے ساتھ تو ایسا ممکن نہیں۔ایلون مسک نے 2017 میں اعلان کیا تھا کہ وہ مریخ پر آئندہ 50 سال کے دوران 10 لاکھ افراد پر مشتمل شہر بسانا چاہتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ 2024 تک انسانوں کو مریخ پر لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔دلچسپ بات بات یہ ہے کہ اسپیس ایکس ہی وہ کمپنی ہے جو ایسے مسافر بردار راکٹ کی تیاری پر بھی کام کررہی ہے جو کہ لوگوں کو ایک سے دوسرے شہر یا ملک تک پہنچانے کا کام کرے گا۔اپریل 2018 میں اسپیس ایکس کی صدر اور سی او او گیونی شاٹویل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایسے راکٹ کو جو لوگوں کو دنیا کے کسی بھی حصے میں 60 منٹ یا ایک گھنٹے میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے، ایک دہائی کے اندر حقیقت بن جائیں گے۔انہوں نے یہ بات ایک انٹرویو کے دوران بتاتے ہوئے مزید کہا کہ مریخ تک رسائی تو پہلا قدم ہے جس کے بعد مزید سولر سسٹمز کی کھوج کی جائے گی۔

پولیس کو کروڑوں روپے کے ’پنیرچور‘ کی تلاش

اونٹاریو(ویب ڈیسک) کینیڈا میں میں پولیس کو ایک ایسے شخص کی تلاش ہے جو کروڑوں روپے کا قیمتی پنیر لے اڑا ہے اور اس نے ٹرک بھر کر پنیر کسی نامعلوم جگہ پہنچا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اونٹاریو میں پنیر بنانےوالی کمپنی کے دفتر میں ایک شخص صبح سویرے پہنچا اور اس نے مکمل کاغذات دکھائے جن سے ثابت ہورہا تھا کہ اعلیٰ درجے کے پنیر کی اتنی مقدار نیوبرنس وِک میں ایک جگہ لےجانی ہے۔وہ شخص اپنے ساتھ ایک ٹرک لے کر آیا تھا جس میں پنیر رکھا گیا اور مطلوبہ مقدار پوری ہونے پر وہ شخص پنیر لے کر روانہ ہوگیا۔ تاہم مقررہ وقت گزرجانےکے باوجود بھی پنیر اس مقام پر نہیں پہنچا جو کاغذات پر درج تھا۔بعد ازاں تفتیش سے معلوم ہوا کہ پنیر لے جانے کے تمام کاغذات جعلی تھے اور پنیر اپنے مقام پر نہیں پہنچا ہے۔ کمپنی نے پنیر کی تفصیل نہیں بتائی لیکن اتنا ضرور کہا ہے کہ اس کی مالیت ایک لاکھ ستاسی ہزار ڈالر تھی۔

کشمیر کی صورتحال پر افسوس کرنا سونم کپور کو مہنگا پڑگیا

ممبئی (ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وادی کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کیے جانے کی بات پر جہاں اداکارہ ہما قریشی کو بھارتیوں نے پاکستان جانے کا مشورہ دیا تھا۔اب وہیں بھارتیوں نے کشمیر کی صورتحال پر افسوس کرنے والی اداکارہ سونم کپور کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے پاکستان کی حامی قرار دیا ہے۔سونم کپور نے 3 روز قبل ہی بی بی سی ایشین کو دیے گئے انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یہ سب دیکھ اور سن کر تکلیف ہو رہی ہے۔سونم کپور کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی کشمیر مسئلے پر مکمل درست معلومات نہیں، اس لیے بہتر یہی ہوگا کہ وہ درست معلومات موصول ہونے اور معاملے کو مکمل طور پر سمجھ لینے تک خاموش رہیں تو بہتر ہے۔بولی وڈ اداکارہ نے بتایا تھا کہ جیسے ہی انہیں کشمیر مسئلے پر درست معلومات موصول ہوگی اور وہ معاملے کو سمجھ جائیں گی تو اس پر ضرور اپنی رائے دیں گی۔ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر سے تشویش ناک خبریں سامنے آ رہی ہیں اور انہیں یہ سب سن کر دکھ ہو رہا ہے۔سونم کپور کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بہت ہی اچھی جگہ ہے اور ایسی جگہ کو پر امن رکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کا خیال تھا کہ کشمیر میں امن برقرار رکھا جا سکتا ہے، تاہم انہیں یہ علم نہیں کہ وہاں کیسے امن برقرار رکھا جا سکتا ہے، لیکن یہ سب ناممکن نہیں۔سونم کپور نے واضح کیا تھا کہ اگرچہ وہ محب وطن ہیں، تاہم وہ ابھی کشمیر مسئلے پر بات کرنا مناسب نہیں سمجھتیں اور ان کا خیال ہے کہ ابھی خاموش رہنا ہی بہتر ہے۔بولی وڈ اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے آباﺅ اجداد کا تعلق پاکستان سے ہے اور ان کا آدھا خاندان سندھی اور آدھا خاندان پشاور سے ہے۔سونم کپور کی جانب سے کشمیر کی صورتحال پر افسوس کرنے اور اپنے خاندان کا تعلق پاکستان سے بتائے جانے کے بعد بھارتیوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں پاکستان کی حامی قرار دیا۔کئی صارفین نے اداکارہ کو آن لائن تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر سنگین الزامات لگائے اور کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی پاکستان اور پاکستانی اداکاروں کی سپورٹ کرتی رہی ہیں۔بھارتی افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ وہ اداکارہ راکھی ساونت سے بھی گئی گزری ہیں، کم سے کم راکھی ساونت دیش کے خلاف تو کچھ نہیں بولتیں۔لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد سونم کپور نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے بھارتیوں کو صبر کرنے اور معاملے کو سمجھنے کی تجویز دی۔سونم کپور نے ایک ٹوئیٹ میں تنقید کرنے والوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے معاملے کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور کسی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے سے اپنا ہی کردار متاثر ہوتا ہے۔سونم کپور نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ ان کے الفاظ ہی ان کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں، اس لیے انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے معاملے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس، شرجیل خان نے معافی مانگ لی

لاہور(ویب ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر شرجیل خان نے پوری قوم سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام اور اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان کے درمیان آج ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ ری ہیب پروگرام کے مطابق شرجیل خان کو اینٹی کرپشن کوڈ پر لیکچر لینا اور دینا ہو گا۔ملاقات میں طے پایا کہ شرجیل خان کو سوشل سروس کے طور پر یتیم خانے کا دورہ بھی کرنا ہو گا جبکہ شرجیل خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسپورٹنگ اسٹاف کے ساتھ ایک نشست رکھنی ہو گی۔کرکٹر شرجیل خان نے کہا کہ میں پی سی بی، اپنی ٹیم، شائقین کرکٹ اور اپنے اہلخانہ سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں کیونکہ میرے ایک غیر ذمہ دارانہ عمل کے باعث انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور اب یقین دلاتا ہوں مستقبل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ تمام کرکٹرز پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر انہیں وقتی فائدہ دے سکتی لیکن اس کے نتائج پورے کیریئر پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ڈائریکٹر پی سی بی سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ آصف محمود نے کہا کہ شرجیل خان نے آج ملاقات میں اپنے کیے پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کیا ہے تاہم پی سی بی کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔شرجیل خان پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹو میں اسپاٹ فکسنگ کے باعث پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کی سزا 10 اگست کو ختم ہو گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 797 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج 797 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 29 ہزار 562 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور آج سارا دن کاروبار مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 28 ہزار 764 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ آغاز میں ہی انڈیکس میں 47 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم جلد ہی کاروبار منفی زون میں چلا گیا اور 100 انڈیکس میں 89 پوائنٹس کی کمی بھی نظر آئی۔ابتدائی ایک گھنٹے کے بعد کاروبار مسلسل مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا نظر آیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 845 پوائنٹس تک کا اضافے کے ساتھ 29 ہزار 609 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم کاروبار کا اختتام 797 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 29 ہزار 562 پوائنٹس پر ہوا۔کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 76,330,110 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,653,406,740 بنتی ہے۔یاد رہے گزشتہ ہفتے عید تعطیلات کے بعد جمعہ کے روز کساد بازاری کا سلسلہ جاری رہا اور 100 انڈیکس 664 پوائنٹس کی کمی کے بعد 28 ہزار 764 کی سطح پر اختتام پذیر ہوا۔کاروبار کے آغاز میں مارکیٹ 100 انڈیکس 29 ہزار 429 پر کھلی مگر 93.98 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 29 ہزار 335 پر آ گیا۔مارکیٹ میں بلند ترین سطح 29 ہزار429 پوائنٹس پر دیکھی گئی جبکہ کم ترین سطح 28 ہزار691 رہی۔ مجموعی طور پر53،423،710 حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3،323،773،082 پاکستانی روپے رہی۔اسٹاک مارکیٹ کی خراب کارکردگی پر ہم نیوز کے ڈیجیٹل شعبے کو دیے گئے انٹرویو میں ماہرِ معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے بتایا تھا کہ مارکیٹ واقعات اور معلومات سے جڑی ہوتی ہے، کوئی بھی واقعہ یا خبر اسے اوپر نیچے کر دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اگر اچھی خبریں گردش کریں گی اور سیاسی استحکام ہو گا تو اسٹاک مارکیٹ بھی مثبت رہے گی۔انہوں نے کہا کہ چونکہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود 13.25 فیصد کر دیا ہے اور ایسا تاثر موجود ہے کہ اس میں مزید اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے، اس وجہ سے بھی لوگ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے سے کترا رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر آسٹریلوی صحافی کے دل دہلا دینے والے انکشافات

سڈنی(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کالم نویس سی جے ورلیمن نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورت حال پر اپنی تحقیقی کالم میں انسانیت سوز مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ہولناک اعداد وشمار پیش کردیے۔ آسٹریلوی کالم نویس سی جے وارلیمن نے ٹویٹر پر ایک تھریڈ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج مظالم کی داستان بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر ایک عالمی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے جس کے بارے میں اقوام متحدہ میں کل 18 قراردادیں منظور ہوچکی ہیں جن میں بھارت سے فوج کو ہٹانے اور ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

آسٹریلوی صحافی نے مزید لکھا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیشن نے ناگفتہ بہ حالات پر رنج کا اظہار کیا تھا لیکن اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے یعنی ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوج اہلکار مسلط ہے، اتنی تعداد میں فوجی تو جنگ زدہ عراق، افغانستان اور غزہ میں بھی تعینات نہیں۔

آسٹریلوی صحافی نے بتایا کہ فوجی افسران اور اہلکاروں کی جانب سے خواتین کی عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، 23 فروری 1993ئ میں بڑے پیمانے پر خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ایک رات میں 80 خواتین کی عصمت دری کی گئی تھی۔

آسٹریلوی کالم نویس نے دل خراش انکشاف کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے 6 ہزار سے زائد قبریں برآمد ہوئی ہیں جن میں اجتماعی قبریں بھی شامل ہیں، یہ قبریں زیادہ تر ماورائے عدالت قتل کیے گئے نوجوانوں کی ہیں، 7 ہزار سے زائد نوجوانوں کو زیر حراست شہید کیا جا چکا ہے۔

سی جے ورلیمن نے مزید لکھا کہ بھارتی فوج کے مظالم اور گھٹن زدہ ماحول کے باعث 49 فیصد کشمیری بزرگ ذہنی امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں، 80 ہزار سے زائد کشمیری بچے یتیم ہو چکے ہیں جب کہ بیواﺅں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو مودی سرکار کے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے متنازع فیصلے کے بعد سے عالمی سطح پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے اور اب عالمی صحافی بھی مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔