Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم کی پٹرول سکیم سے ہماری جدوجہد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا:حافظ نعیم
    • احسن اقبال کالیاقت بلوچ سے رابطہ مذاکرات کیلئے ایک روز کی مہلت مانگ لی
    • بھارت نے محسن نقوی سے ایشیا کپ ٹرافی لینے سے انکار کردیا
    • بھارت ساتویں دفعہ ویمنز ایشیا کپ چیمپئن بن گیا
    • کیمی اینٹونیلی کی شاندار فتح F1 ٹائٹل لیڈ مزید مضبوط
    • ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستوں پر اتفاق
    • لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش
    • پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نااہلی بھی ہے: شاہد آفریدی
    • بحرین کا ایران سے آبنائے ہرمز اجلاس میں شرکت سے انکار
    • عاجزی اپناو خود کو فٹ رکھو رضا اللہ کو سابق پاکستانی بلے باز محمد یوسف کی نصیحت
    • سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے رہنے کا امکان
    • کانگو میں ایبو لا کے 7ہزار کیسز سیتجاوز3398 ہلاکتیں ہو گئیں
    • مصر’ الجزائر’امارات کے وزرائے خارجہ میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • نور مقدم قتل کیس ظاہر جعفرکی صدارتی معافی کی درخواست
    • انگلینڈ سے 3-0 شکست، بابر اعظم نے بڑے جائزے کا عندیہ دے دیا
    • فرانس میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 44 افراد زخمی
    • حوثیوں کا باب المندب کے اسٹریٹجک جزیرہ میون پر کنٹرول
    • kpk 26اضلاع ہارڈ ایریا قرار افسران کیلئے 250 فیصد سیکیورٹی الائونس منظور
    • لاہور سیالکوٹ گوجرانوالہ گجرات نارواوال شیخوپور اور دیگر شہروں میں بارش متوقع
    • ٹرمپ کی نائن الیون حملے ایران سے جوڑنے کی کوشش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسٹاک مارکیٹ میں 797 پوائنٹس کا اضافہ

    By Daily Khabrainاگست 19, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج 797 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 29 ہزار 562 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور آج سارا دن کاروبار مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 28 ہزار 764 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں 100 انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ آغاز میں ہی انڈیکس میں 47 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم جلد ہی کاروبار منفی زون میں چلا گیا اور 100 انڈیکس میں 89 پوائنٹس کی کمی بھی نظر آئی۔ابتدائی ایک گھنٹے کے بعد کاروبار مسلسل مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا نظر آیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 845 پوائنٹس تک کا اضافے کے ساتھ 29 ہزار 609 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم کاروبار کا اختتام 797 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 29 ہزار 562 پوائنٹس پر ہوا۔کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 76,330,110 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,653,406,740 بنتی ہے۔یاد رہے گزشتہ ہفتے عید تعطیلات کے بعد جمعہ کے روز کساد بازاری کا سلسلہ جاری رہا اور 100 انڈیکس 664 پوائنٹس کی کمی کے بعد 28 ہزار 764 کی سطح پر اختتام پذیر ہوا۔کاروبار کے آغاز میں مارکیٹ 100 انڈیکس 29 ہزار 429 پر کھلی مگر 93.98 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 29 ہزار 335 پر آ گیا۔مارکیٹ میں بلند ترین سطح 29 ہزار429 پوائنٹس پر دیکھی گئی جبکہ کم ترین سطح 28 ہزار691 رہی۔ مجموعی طور پر53،423،710 حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3،323،773،082 پاکستانی روپے رہی۔اسٹاک مارکیٹ کی خراب کارکردگی پر ہم نیوز کے ڈیجیٹل شعبے کو دیے گئے انٹرویو میں ماہرِ معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے بتایا تھا کہ مارکیٹ واقعات اور معلومات سے جڑی ہوتی ہے، کوئی بھی واقعہ یا خبر اسے اوپر نیچے کر دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اگر اچھی خبریں گردش کریں گی اور سیاسی استحکام ہو گا تو اسٹاک مارکیٹ بھی مثبت رہے گی۔انہوں نے کہا کہ چونکہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود 13.25 فیصد کر دیا ہے اور ایسا تاثر موجود ہے کہ اس میں مزید اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے، اس وجہ سے بھی لوگ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے سے کترا رہے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی

      سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب

      پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.