نواز شریف کا بیانیہ دم توڑ نے لگا ، 21 لیگی ارکان کا ایکا ، شہباز ، مریم گروپس بن گئے

لاہور (ویب ڈیسک ) : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کے حلقوں میں یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ اس کے بعد نواز شریف کا بیانیہ دم توڑ جائے گا جبکہ مریم نواز کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن میں موجود ان کے قریبی ساتھیوں نے پارٹی صدر شہباز شریف کی قیادت کو ماننے سے صاف اور واضح انکار کر دیا ہے۔مریم نواز کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کے اندر ہونے والی گروپنگ کو مزید ہوا مل رہی ہے جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے کی حمایت کرنے والے لیگی رہنماﺅں میں بھی مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس حوالے سے سینئیر صحافی رانا عظیم نے بھی بتایا کہ نوازشریف سے مشاور ت کے بعد مریم نواز کے قریبی ساتھی آ ئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے کہ وہ مریم کے علاوہ کس کو نوازشریف کے بیانیے کے لیے آ گے لاتے ہیں۔ن لیگی ذرائع کے مطابق ن لیگ میں بننے والے ایک گروپ جو مریم کے قریبی ساتھیوں کا ہے، کا کہنا ہے کہ گرفتاری پر بھرپور احتجاج کی کال اور ملک بھر میں مظاہرے ہونے چاہئیے تھے لیکن شہباز شریف کی جانب سے صرف بیانات کی حد تک کام رہا اور کارکنوں کو احتجاج اور نہ ہی نیب آ فس کے باہر پہنچنے کے لیے کہا گیا۔ اس ضمن میں سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر نے یہاں تک کہہ دیا کہ شہباز شریف سے تو بلاول بہتر ہے۔پرویز رشید ، احسن اقبال ، خواجہ آ صف ، شاہ نواز رانجھا سمیت کئی اہم رہنما مریم کی گرفتاری پر شدید رد عمل اور بھرپور احتجاجی مہم چلانے کے حق میں ہیں جبکہ دوسری جانب شہباز شریف احتجاجی تحریک کے حق میں نہیں ہیں۔نیب آ فس کے باہر ن لیگ کے کئی ذمہ داران کو یہ کہتے سنا گیا کہ یہاں پر ا س وقت شہباز شریف اور لاہور سمیت پنجاب کے تمام اراکین اسمبلی کو پہنچنا چاہئیے تھا لیکن ان کی عدم موجودگی سے یہ تاثر جا رہا ہے کہ شاید شہباز شریف اس گرفتاری سے خوش ہیں کیونکہ ان سے پہلے تو بلاول بھٹو نے انتہائی جارحانہ انداز میں مریم نواز کی گرفتاری کی مذمت کی تھی۔اس حوالے سے با وثوق ذرائع کے مطابق آ ئندہ معاملات اور نوازشریف کے بیانیے کے حوالے سے پرویز رشید پیغام دیں گے جبکہ شہباز شریف کے قریبی ساتھی کسی صورت میں اس کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ مسلم لیگ ن میں اختلافات اور گروپ بن جانے کے بعد 21 لیگی پارلیمنٹرین نے بھی اپنا ایک علیحدہ گروپ بنا لیا جس میں لاہورکے دوایم این اے بھی شامل ہیں، ن لیگ میں یہ تیسرا گروپ ہے جس کے اب تک دو اجلاس بھی ہو چکے ہیں۔مریم کی گرفتاری کے بعد گروپنگ میں ملوث رہنماو¿ں نے مزید ک±ھل کر رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے کیونکہ ان سب کو قیادت کی کم اور اپنے سیاسی کیرئیر کی فکر زیادہ لاحق ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق ایسے حالات میں اگرشہبا ز شریف بھی گرفتار ہو جاتے ہیں تو پھر اس تیسرے دھڑے کے ارکان کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور عین ممکن ہے کہ یہ لوگ چودھری نثار علی خان کے ساتھ جا ملیں اور اپنا ایک گروپ بنا کر اس کا اعلان بھی کر دیں۔مریم نواز کی گرفتاری کے بعد سے ہی مسلم لیگ ن میں ایک ہیجان سا پیدا ہو گیا ہے اور یہی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ نواز شریف کا بیانیہ لے کر مریم نواز سے بہتر اور کوئی نہیں چل سکتا اور اب ان کی گرفتاری کی صورت میں نواز شریف کا بیانیہ دم توڑنے کا قوی امکان ہے۔

ٹوئٹر پر تیزی سے مقبول ہوتا ’ریڈ ٹرینڈ‘ کیا ہے؟

لاہور (ویب ڈیسک )سوشل میڈیا پر چند دنوں سے ’ریڈ ٹرینڈ‘ بہت تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ٹرینڈ کیا ہے اور کیوں اتنی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے؟چند روز قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے یی نے آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو صدارتی حکم نامے کے ذریعے ختم کر دیا تھا۔بھارت نے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے قبل ہزاروں کی تعداد میں اضافی نفری تعینات کر کے مقبوضہ وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کیا، موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی اور سینکڑوں حریت رہنماو¿ں کو گرفتار یا گھروں میں نظربند کر دیا گیا۔مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے وادی کے دو سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو بھی گھروں پر نظر بند کر دیا۔بھارتی اقدامات کو پاکستان، چین اور ترکی نے یکسر مسترد کر دیا جب کہ اقوام متحدہ اور امریکا سمیت کئی ممالک نے بھارتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے سوشل میڈیا پر ’ریڈ ٹرینڈ‘ تیزی سے مقبول ہو گیا ہے اور کئی نامور شخصیات نے اپنے ٹوئٹر ڈسپلے تصاویر کو لال کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا ہے۔اس ریڈ ٹرینڈ کا مطلب ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو خون میں نہلا دیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آرٹیکل 370 کو خفیہ طریقے سے ختم کر کے کشمیر کو پھنسا دیا گیا ہے جو ہمارے حق خود ارادیت کے خلاف ایک اور سازش ہے، نا ہم بھارت کا حصہ تھے اور نا ہی زبردستی کی اس شادی کو قبول کریں گے۔

پاکستان کے سماجی رہنما جبران ناصر نے بھی ایک ٹوئٹر پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم بطور پاکستانی کشمیر کیس کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔جبران ناصر نے پوری پاکستانی قوم، طالب علموں، وکلاءاور صحافی برادری سے اپیل کی کہ کشمیر کے کیس کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ کشمیریوں کو روزمرہ ضروریات اور میڈیکل سہولیات سے محروم کر کے کھلی جیل میں محصور کر دیا گیا ہے، کیا بین الاقوامی برادری اس خاموش نسل کشی کی طرف متوجہ ہو گی؟

جنید نامی صارف نے بھارتی وزیراعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کشمیریوں نے کبھی تمہارے لیے ووٹ نہیں کیا، انہوں نے تمہارے فاشسٹ ہندوتا نظریہ سے انکار کردیا ہے، وہ تمہارے جھوٹ اور ڈرامے بازیوں کو تسلیم نہیں کریں گے جسے تم ڈھٹائی کے ساتھ کشمیر کو جوڑ کر ثابت کرر ہے ہو۔

جشن آزادی کیلئے تاجروں کا بھارتی اشیاءکا بائیکاٹ

کراچی(ویب ڈیسک )بھارت کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت اور کشمیری مسلمانوں کے خلاف بڑھتے مظالم کے باعث پاکستانی تاجروں نے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے بتایا کہ بھارتی جارحیت اور ہٹ دھرمی سے پاکستان میں 72ویں یوم آزادی کے حوالے سے عوام اور تاجروں میں جوش و خروش عروج پرپہنچ گیا ہے، شہری بڑے پیمانے پر سبز ہلالی پرچموں کے رنگوں سے سجے کپڑے، بیجز، ٹی شرٹس، چوڑیاں، کڑے اور دیگر اشیا خرید رہے ہیں، بھارت کے منفی رویے سے پاکستانی عوام اور تاجروں کے دلوں میں شدید نفرت اور غصے کے جذبات شدت اختیار کر گئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ72ویں یوم آزادی کے موقع پر 20 ارب روپے کی خرید و فروخت کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ عوام اور تاجر ملک کے 72ویں یوم آزادی پر وطن، قوم، افواجِ پاکستان، آئی ایس آئی اور رینجرز سے عقیدت، محبت اور اظہار یکجہتی کی نئی تاریخ رقم کریں گے، رواں سال جشن آزادی اور عیدالاضحیٰٰ ایک ساتھ منائیں گے، خواتین، بچوں اور نوجوانوں نے عید کی طرح یومِ آزادی پر بھی سبز ہلالی پرچموں پر مشتمل کپڑے سلوائے ہیں، یوم آزادی کے حوالے سے جوش و خروش میں بے پناہ اضافہ ہو گیا، قوم کے حب الوطنی کے جنون نے یومِ آزادی کو تیسری عید کا درجہ دے دیا ہے۔عتیق میر نے کہا کہ 14اگست سے قبل ہی یوم آزادی کی تقریبات اور جشن کی گہما گہمی شروع ہو چکی ہے، شہر میں ہر جانب قومی اور ملی نغموں کی گونج سنائی دے رہی ہے، رواں سال عوام میں جشن آزادی کا روایتی جوش وخروش اور ولولہ ماضی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ نظر آ رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال ، کپتان کے سب سے اہم کھلاڑی مشن چائنہ کیلئے پہنچ گئے

بیجنگ(ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ صورت حال پر چینی حکومت کو پاکستان کے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کرنے کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود بیجنگ پہنچ گئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جمعے کی صبح چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر ان کا پ±رتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی بھی موجود تھیں، بیجنگ ائیرپورٹ پر پاک چین دوستی کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔وزیر خارجہ کی چین آمد کے حوالے سے اسلام آباد میں تعینات چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان زہاو¿ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان سےگہرے تعلقات کے سبب شاہ محمود قریشی کا دورہ بہت کم وقت میں شیڈول کیا گیا اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ملک آئرن برادرز کہلاتے ہیں۔لی جیان زہاو¿ نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی چین کے وزیر خارجہ اور دیگر رہنماو¿ں سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ پاکستانی وزیر خارجہ چین کے اسٹیٹ کونسلر سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیر خارجہ چینی قیادت کو آج بھارتی جارحانہ اور غیر آئینی اقدامات پر پاکستان کے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

کشمیر کاسودا ہو گیا ، توجہ ہٹانے کیلئے مریم کو گرفتار کیاگیا ، شہباز شریف پھٹ پڑے

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہےکہ وہ بلاف خوف و خطر کہتے ہیں کہ کشمیر کا سودا کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ایک باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کیا گیا اور بیٹی کے سامنے والد کو، ایسا دلخراش منظر شاید پہلے کبھی نہ دیکھا گیا ہو، وہ دونوں باپ بیٹی خود کو قانون کے حوالے کرنے آئے تھے، بیٹی اپنی بیمار ماں کو اور والد اپنی بیمار بیوی کو لندن کے ہسپتال چھوڑ کر آئے تھے، کل اس کی بدترین تاریخ دہرائی گئی۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے بھائی اور ملک کے تین بار منتخب وزیراعظم کو ملنے گیا، مجھے جیل کے باہر کھڑا کردیا گیا اور آدھا گھنٹہ اندر نہیں جانے دیا گیا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ نوازشریف پہلی بار گرفتار نہیں ہوئے اور مریم بھی پہلی بار گرفتار نہیں ہوئیں، یوسف عباس بھی پہلی بار گرفتار نہیں ہوا، انہیں مشرف کے زمانے میں بھی گرفتار کیا گیا، میری عمر گذر گئی ایسے حادثوں کا سامنا کرتے ہوئے، سر میں چاندی آگئی، ہم نے پہلے بھی یہ ظلم و ستم برداشت کیا، عمران نیازی کا ظلم بھی برداشت کریں گے اور سر نہیں جھکائیں گے۔انہوں نے نیب کی کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کاروبار بند، روٹی مہنگی، دوائیں ناپید، تعلیم کے دروازے بند ہیں، احتساب کی کارروائیاں معاشی صورتحال سے ہٹانے کے لیے ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران نیازی کی بڑی بھول ہے کہ ہمیں ان چیرہ دستیوں سے دبا لیں گے، یہ گردن کٹ جائے گی کبھی ان کے آگے جھکے گی نہیں، ہم نیب اور پی ٹی آئی کو دیوار سے لگادیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نے مزید کہا کہ ابھی چند دن پہلے مودی سرکار نے کشمیر میں بدترین اقدام کیا ہے، بلا خوف و خطر کہتا ہوں کہ کشمیر کا سودا کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والے تمام ہاتھ، چاہے وہ مودی ہو یا کوئی اور ہو، قوم ان ہاتھوں کو توڑ ڈالے گی، ہم کشمیر سے لے کر معاشی ترقی تک اور جوہری پروگرام کا اپنے خون سے دفاع کریں گے، ہمیں ہر معاملے میں دیوار سے لگایا اور مزید لگالیں لیکن آخر میں چیخیں ان کی نکلیں گی، ہم اپنے مشن پر قائم رہیں گے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جان کی بازی لگاکر عظیم بنائیں گے۔

انڈین فلموں پر پابندی لگ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان نے سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سول وعسکری قیادت نے کشمیریوں کی آوازسے آواز ملائی، ملکی قیادت نے کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیا، ملکی قیادت نے دنیا کو پیغام دیا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، قائداعظم کے دوقومی نظریے سے اختلاف کرنے والے آج سمجھ چکے ہوں گے، قائداعظم محمد علی جناح نے ہندو ذہنیت کو پڑھ لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آج بھارت اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ جو کررہا ہے وہ سامنے آرہا ہے، بھارت نے کشمیریوں کے حقوق سلب کر رکھے ہیں، بھارت نے کشمیر میں میڈیا اور ذرائع ابلاغ پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے، بھارت تمام منفی حربے استعمال کرکے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتا ہے اور کشمیریوں پر مظالم دنیا کے سامنے لانے نہیں دے رہا، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک بن کر سامنے آئی ہے، بھارت جہاں جہاں کشمیریوں کا استحصال کرے گا پاکستان وہاں سامنے کھڑا ہوگا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت کیلئے ہر آپشن استعمال کرےگا، پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد میں عوام کے جذبات کی ترجمانی کی گئی، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلے کشمیریوں کے ساتھ رشتے کے عکاس ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے اعلان کیا کہ کسی بھارتی فلم کی پاکستانی سنیما میں نمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔

مریم کی عید جیل میںہو گی ، 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور

لاہور(ویب ڈیسک )احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز اور نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کردیا۔نیب نے عدالت سے دونوں افراد کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ عدالت نے دونوں افراد کا 12 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 21 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ شریف خاندان نے اپنی چوہدری شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، مریم نواز چوہدری شوگر ملز کی شیئر ہولڈر ہیں اور یوسف عباس کا اکاو¿نٹ منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوا۔مریم نواز کی پیشی کے موقع پر عدالت میں بڑی تعداد میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان موجود تھے جنہیں منتشر کے لیے پولیس نے تشدد بھی کیا۔نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا ہے۔ نیب کے مطابق چوہدری شوگر ملز سمیت شریف خاندان کی تمام کمپنیاں منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئیں۔مریم کے نام پر 11 ہزار شیئرز منتقل کیے گئے اور ان کے ساتھ ساتھ یوسف عباس کے نام پر بھی لاکھوں ڈالر منتقل ہوئے جس کی تفصیلات بتانے میں یہ دونوں ناکام رہے۔

احسن اقبال ،رانا مشہود ،خواجہ آصف ، خورشید شاہ کی گرفتاری کا امکان

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی)قومی احتساب بیورو کی جانب سے مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز اور ان کے چچازاد بھائی یوسف عباس کی چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بعض سیاسی راہنماﺅں کی یعد سے قبل یا فوری بعد گرفتاری کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق نیب میں دو بڑی سیاسی جماعتوں کے متعدد راہنماﺅں کے خلاف مختلف کرپشن کیسز میں تیزی سے تحقیقات جاری ہیں ،اور عید سے قبل مسلم لیگ ن کے راہنماﺅں احسن اقبال ،رانا مشہود،خواجہ آصف جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ کو بھی جلد گرفتار کیا جاسکتا ہے ،ان راہنماﺅں کے خلاف نیب کو کافی ثبوت مل چکے ہیں ،ذرائع کے مطابق نیب میں بعض حکومتی وزراءاور دیگر راہنماﺅں کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں جن پر کافی پیشرفت ہوچکی ہے ،نیب ترجمان کے مطابق نیب چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں بلا تفریق احتساب کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے ،تمام کارروائی قانون کے مطابق جاری ہے ،نیب جب ضروری سمجھتا ہے تو کسی کو گرفتار کرتا ہے ،نیب انتقام پر یقین نہیں رکھتا اور نہ ہی کسی کی ڈکٹیشن لیتا ہے ،نیب ترجمان کے مطابق مسلم لیگ ن کی راہنما مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا گیا ہے چئیرمین نیب کے حکم پر ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا طبی معائنہ کرے گی اور آج لاہور کی احتساب عدالت سے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا ۔

انڈین ہائی کمشنر اجے بساریہ ملک بدر ،بھارت کے ترلے منتیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے گزشتہ روز بھارتی ہائی کمشنر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ واہگہ کے راستے بھارت چلے گئے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بعد گزشتہ روز وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی میٹی کے اہم اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی روشنی میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے اجے بساریہ کی ملک بدری کے فیصلے سے آگاہ کیا کہ حکومت پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان نامزد ہائی کمشنر معین الحق کو نئی دہلی نہیں بجھوائے گا۔ پاک، بھارت دو طرفہ تجارت بھی معطل کر دی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اجے بساریہ پاکستان میں ایک سال 7 ماہ 25 دن تعینات رہے۔ بھارتی دفترخارجہ نے پاکستان سے سفارتی تعلقات محدود کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کردی ہے اور کہا فیصلے پر نظرثانی کرے تاکہ نارمل سفارتی تعلقات بحال رہیں،تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پاکستان کے سخت ردعمل پر بھارت نے ہاتھ جوڑ لیے، پاکستان کی جانب سے بھارت سے تعلقات محدودکرنے کے فیصلے پر بھارتی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پربھارت سے تعلقات محدودکرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے گزشتہ روزلئے جانے والے فیصلے پر افسوس ہے، پاکستان فیصلے پر نظرثانی کرے تاکہ نارمل سفارتی اور کمیونیکشن چینلز بحال رہیں۔ بھارت نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر کی بے دخلی کے فیصلے پر پاکستان سے نظرثانی کی درخواست کر دی۔ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے پر پاکستان کی جانب سے بھارت سے دوطرفہ تجارت کے خاتمے اور بھارتی ہائی کمشنر کی واپسی پر بھارتی دفتر خارجہ نے رد عمل میں کہا کہ پاکستان کا یہ اقدام دنیا کے سامنے ایک پریشان کن تصویر پیش کرنے کی کوشش تھی۔بھارتی دفتر خارجہ نے پاکستان کے فیصلے کو تنگ نظر اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد دو ممالک کے دو طرفہ تعلقات کی ایک خوفناک تصویر کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے پیش کی جانے والی توجیحات زمینی حقائق پر پورا نہیں اترتیں۔بھارتی دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان پر زور دے گا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سفارتی رابطوں کےلئے معمول کے چینلوں کو برقرار رکھے۔ بھارت کے دفتر خارجہ نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کو مکمل طور پر بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا اور کہا کہ بھارتی آئین ہمیشہ سب سے بالاتر تھا، ہے اور رہے گا۔بھارتی دفتر خارجہ نے اپنی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق کیے گئے فیصلے پر انوکھی منطق پیش کی اور کہا کہ حکومت کا فیصلہ جموں و کشمیر میں ترقی کے مواقع بڑھانے کا عزم ہے۔

مودی نے اپنا آخری پتا کھیل لیا اب ہماری باری ،کرارا جواب دیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کا اہم اجلاسوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی‘ سیکرٹری خارجہ اور کمانڈر سدرن کمانڈ بھی اجلاس میں موجود تھے۔ قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس میں وفاقی وزراءشاہ محمود قریشی‘ رزاق داو¿د‘ خسروبختیار بھی شریک ہوئے۔ کونسل اراکین نے خطے میں پاکستان کے کردار‘ ترقیاتی امور کا جائزہ لیا‘ سلامتی اور سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی آئین میں 370ختم کر کے اپنا آخری پتہ کھیل لیا ہے۔ ہم جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے جنگ مسلط کی تومنہ توڑ جواب دیں گے۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کشمیرسے توجہ ہٹانے کےلئے کچھ بھی کرسکتاہے۔ میں نے نریندرمودی سے ہمیشہ امن کی بات کی ہے تاہم بھارت نے جنگ مسلط کی تومنہ توڑجواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رائے عامہ کی جنگ ہے ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے، نہتے کشمیریوں پر بڑھتے بھارتی مظالم سے اقوام عالم کوآگاہ کریں گے، بھارت مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کر رہاہے، دنیا کو بتائیں گے مودی سرکار کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کا جغرافیہ بدلنا چاہتا ہے، مودی سرکار ہٹلر جیسی سوچ رکھتی ہے، کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی عزائم کا پہلے سے علم تھا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں عرصہ دراز سے قتل وغارت کر رہاہے، امکان ہے بھارت پلوامہ طرز کا کوئی ڈرامہ رچا سکتا ہے۔ بھارت کےساتھ حالات کشیدگی کی طرف جارہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر کے معاملے کو اٹھائیں گے، کشمیر میں خوف کی فضاہے، لوگوں کے گھر جلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ میں رٹ دائر ہوچکی ہے لیکن اسے بھی دباو میں لایا جاسکتاہے۔ ہوسکتا ہے کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کوئی فیصلہ سنادے۔ افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے افغانستان میں کردار ادا کرنا مشکل بنایا جا رہا ہے مگر ہم افغانستان میں پائیدار امن کے لئے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ جب کہ ایسا لگتا ہے ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے بھارت کو اس اقدام پر ابھارا‘ اب بھارت نے اپنا آخری کارڈ کھیل لیا ہے ہمیں خطرہ ہے بھارت توجہ ہٹانے کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے۔ پاکستان کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام پر مقبوضہ پر کشمیر سے ردعمل آئے گا‘ جب کرفیو اٹھایا جائے گا تو وادی کے اندر سے شدید ردعمل آئے گا‘ کشمیر کے حوالے سے ہمیں مغربی دنیا میں رائے عامہ ہموار کرنی ہے یہ رائے عامہ کی جنگ ہے جو ہمیں جیتنی ہے اس لیے موجودہ صورتحال میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔