لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے لاہور میں واقع گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر نے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ شام کے وقت کیا، 4 کنال 11 مرلے پر مشتمل اسحاق ڈار کے گھر کا پہلے نیلامی کاحکم دیا گیا تھا۔ گلبرگ میں اسحاق ڈار کے گھر کی کم سےکم قیمت 17 بتائی گئی تھی تاہم نیلامی کے دوران حکم امتناع آنے کے باعث نیلامی کا عمل روک دیا گیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے گھر میں 50 لوگوں کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، اس پناہ گاہ میں 35مرد اور 15 خواتین رہائش اختیار کر سکیں گے۔ اے سی ماڈل ٹاﺅن کے مطابق اسحاق ڈار کا گھر رہائش گاہ کے طور پر فعال ہوجائےگا، رہائش کیلئے 3کمرے اور مسجدکا ایریا مختص کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار اشتہاری ہیں اور واپس آجائیں عدالتوں کاسامنا کریں، اسحاق ڈار خود تو گھر میں رہ نہیں رہے، غریب آدمی رہے گا تودعا دے گا۔