تازہ تر ین

ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ سے متعلق منصوبہ امن کا نہیں بلکہ قبضے کا منصوبہ ہے: رجب طیب اردوان

(ویب ڈ یسک) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ سے متعلق منصوبہ امن کا نہیں بلکہ قبضے کرنے کا منصوبہ ہے۔پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ جہاں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی اقدامات کو سراہا وہیں فلسطین، قبرص اور کشمیر کے مسلمانوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دینا ہمارا اولین فریضہ ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سرحد اور فاصلہ مسلمانوں کے درمیان فاصلہ پیدا نہیں کر سکتے، اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے کہ مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں۔شام کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے ترک صدرنے بتایا کہ شام میں ہماری موجودگی کا مقصد مظلوم مسلمانوں کو جابرانہ اقدامات سے بچانا ہے۔اانہوں نے بتایا کہ عالمی برادری نے شام کے عوام کو تنہا چھوڑ رکھا ہے لیکن ترکی 40 ارب ڈالران پر خرچ کر رہا ہے ۔رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے قدامات قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ سے متعلق منصوبہ امن کا نہیں بلکہ قبضے کرنے کا منصوبہ ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان گزشتہ روز دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain