تازہ تر ین

واہگہ بارڈ دھماکا کیس: 3 مجرمان کو 5، 5 مرتبہ موت کی سزا

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے واہگہ بارڈر دھماکا کیس میں جرم ثابت ہونے پر 3 مجرمان کو 5، 5 مرتبہ سزائے موت اور 3، 3 سو سال قید کی سزا سنا دی۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں خصوصی عدالت نمبر 3 کے جج اعجاز احمد نے مذکورہ کیس پر فیصلہ سنایا۔مذکورہ کیس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل میاں طفیل اور عبدالجبار ڈوگر نے دلائل مکمل کیے جبکہ ملزمان کی جانب سے وکیل آصف جاوید قریشی نے بھی دلائل دیے۔محریر جاری ہے‎اس کیس میں مجموعی طور پر 101 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے، جس کے بعد تمام دلائل اور گواہوں کو سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا۔عدلت نے ملزم حسیب اللہ، سعید جان اور حسین اللہ پر جرم ثابت ہونے پر انہیں 5، 5 مرتبہ سزائے موت، 3، 3 سو سال قید اور ایک، ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ساتھ ہی عدالت نے ملزم شفیق، غلام حسین اور عظم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ 3 افراد کے قتل کے ٹرائل کی بنیاد پر دیا گیا، اس حوالے سے عبدالجبار ڈوگر نے ڈان کو بتایا کہ واہگہ بارڈر خودکش حملے میں موت کا شکار ہونے والے افراد میں سے 3 کا پوسٹ مارٹم ہوا تھا اور اسی کے حوالے سے ٹرائل کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain