تازہ تر ین

وزارت خزانہ پٹرول کی قیمت کو دو سال تک کم رکھنے کی پلاننگ کر رہی ہے ، اسد عمر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کی ٹیم پٹرولیم کی قیمت کو دو سال تک کم رکھنے کی پلاننگ کر رہی ہیں۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمت کو ایک دو ماہ کے لئے استعمال کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں کمی سے مہنگائی بھی نیچے آئے گی۔وزارت خزانہ اس پر پالیسی دیگر عوام پر کام کیا جا رہا ہے۔ پٹرول کی قیمتوں کا عالمی مارکیٹ میں مندا ہمارے لئے بونس پوائنٹ ہے۔ اس کا فائدہ 2 سال تک اٹھانا چاہتے ہیں۔ایک ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے نیچے گریں تھی۔یہاں تک کہ پٹرول کی قیمت 28 روپے فی بیئرل بھی دیکھی گئی۔جس کے بعد ماہرین کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت کو 40 سے 70 روپے تک لایا جائے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اس سے قبل بھی پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی نوید سناتے ہوئے کہا تھا کہ اب بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔ مستقبل میں بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی ہوگی اور توانائی کی قیمت میں کمی سے معیشت اور انڈسٹری کو فائدہ ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain