تازہ تر ین

پاکستان میں 3 افراد نے کرونا وائرس کو ہرا دیا

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحتیاب ہوگیا، کورونا وائر س سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی، صحت یاب ہونے والے مریض کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ 15مریضوں میں ایک اور مریض صحت یاب ہوچکا ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والا 59 سالہ شخص جس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، تاہم ڈاکٹرز کے مطابق اب یہ شخص صحتیاب ہوگیا ہے، 59 سالہ مریض کے تمام ٹیسٹ نیگیٹو رہے۔ صحت یاب ہونے والے مریض کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان، چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیردفاع، خارجہ، داخلہ اور وزیر قانون سمیت متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں معاون خصوصی صحت ظفرمرزا نے کورونا وائرس سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے سے ملک گیرمہم چلانے اور ملکی سرحدوں، ایئرپورٹس پر سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain