واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ میں کرونا وائرس نے اپنی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری کر دیا ہے جس کے بعد اب تک اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد2 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 50 افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ان حالات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ سب لوگ مل کر دعا کریں تا کہ ہمیں اس مہلک وائرس سے نجات مل سکے۔ پیغام جاری کرتے ہوئے امریکی صدر نے 15 مارچ کو قومی یوم دعا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جب بھی مشکلات کا سامنا کرناپڑا ہے، ہم نے خدا سے دعا کی ہے، آپ جہاں سے بھی ہیں، میری آپ سے دعا ہے کہ آپ دعا کریں تا کہ مہلک کرونا وائرس سے بچا جا سکے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 15 مارچ کو قومی یوم دعا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جب بھی مشکلات کا سامنا کرناپڑا ہے، ہم نے خدا سے دعا کی ہے، آپ جہاں سے بھی ہیں، میری آپ سے دعا ہے کہ آپ دعا کریں تا کہ مہلک کرونا وائرس سے بچا جا سکے۔ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کرونا وائرس نے اب دنیا بھر میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ دنیا بھر میں بڑھتا جا رہا ہے۔ابھی تک دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
